بھوپال:09؍جولائی:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے بدھ کو منترالیہ میںمحکمہ آبی وسائل کی سدانیرا جل سنسادھن بہتی رہے جل کی دھارا”کتاب کا اجراء کیا۔ اس موقع پروزیر آبی وسائل مسٹر تلسی رام سلاوٹ، وزیرپنچایت، دیہی ترقی اور محنت مسٹر پرہلاد سنگھ پٹیل، وزیرایم ایس ایم ای مسٹر چیتن کمار کاشیپ بھی موجود تھے۔یہ کتاب اس سال ریاست میں آبی تحفظ اور افزوردگی کے لیے چلائے جانے والے جل گنگا سنوردھن ابھیان پر مرکوز ہے۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے مہم کی بے مثال کامیابی پر تمام متعلقین کو مبارکباد دی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ہماری ندیاں، تالاب اور آبی ذرائع زندگی کی بنیاد ہیں۔ ان کے تحفظ کے لیے حکومت اور سماج کی یہ مشترکہ کوشش نہ صرف مثالی ہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش کوآبی بندوبست میں بھی اولین بنائے گی۔
وزیرآبی وسائل مسٹر سلاوٹ نے بتایا کہ وزیر اعظم مسٹرنریندر مودی کے “کیچ دہ رین” عزم کو حتمی شکل دیتے ہوئے، ‘کھیت کاپانی کھیت میں پانی، گاؤں کا پانی گاؤں میں’ کے اصول پر مبنی جل گنگا سنوردھن ابھیان نے مدھیہ پردیش میںآبی تحفظ کو ایک نئی سمت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کی فعال قیادت میں 30 مارچ سے 30 جون 2025 تک ریاست میںمحکمہ آبی وسائل کی جانب سے چلائی گئی اس مہم نے آبی تحفظ کو ایک عوامی تحریک میں تبدیل کر دیا ہے۔









