نئی دہلی7جولائی:’’مودی جی کا بڑبولا وعدہ تھا ’نہ کھاؤں گا، نہ کھانے دوں گا‘، لیکن حقیقت ایک سیاہ حقیقت بیان کرتی ہے۔ یعنی ’کھاؤں گا بھی، اور کھلواؤں گا بھی۔‘‘ یہ تلخ تبصرہ کانگریس نے آج 2 بڑے گھوٹالوں کا ذکر کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس میں کیا ہے۔ کانگریس کی سینئر لیڈر ڈاکٹر اونیکا مہروترا نے میڈیا کے سامنے کہا کہ ’’2 بڑے گھوٹالے —ایک نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) میں اور دوسرا فارمیسی کونسل آف انڈیا (پی سی آئی) میں— جنھیں سی بی آئی نے سامنے لایا ہے، محض معمولی گھوٹالے نہیں ہیں؛ یہ بدنام زمانہ ویاپم گھوٹالے سے بھی بڑے ہیں۔ اس بار معاملہ صرف مدھیہ پردیش تک محدود نہیں ہے۔ اس گھوٹالے کی جڑیں پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں راجستھان، ہریانہ، بہار، گجرات، اتر پردیش، اندور، وارنگل اور وشاکھاپٹنم تک۔‘‘ کانگریس نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی منصوبہ بند طریقے سے ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کرنے میں مصروف ہے۔ پہلے اس نے ویاپم گھوٹالے کو مدھیہ پردیش میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کی طرح شروع کیا، پھر ملک بھر میں پیپر لیک اور بھرتی گھوٹالوں کے ذریعہ ہمارے نوجوانوں کا مستقبل تاریکی میں ڈال دیا۔ اب انھوں نے ایک قدم مزید آگے بڑھتے ہوئے فرضی میڈیکل کالج بنا دیے ہیں تاکہ ہمارے نوجوانوں کو لوٹا جا سکے۔ ان گھوٹالہ کا طریقہ کچھ اس طرح کا ہے کہ فرضی میڈیکل کالجوں کو منمانا کمپلائنس (تعمیل) دکھا کر این ایم سی کی منظوری دی جاتی ہے، فرضی فیکلٹی، نقلی مریض، کلون کیے ہوئے فنگر پرنٹ اور چھیڑ چھاڑ کیے گئے بایومیٹرک سسٹم کا استعمال کر انسپکشن (معائنہ) پاس کروایا جاتا ہے اور ایپروول (منظوری) حاصل کر لیا جاتا ہے۔
سڑک حادثے میں نوجوان کی موت
چھپرا، 7 جولائی (یو این آئی) بہار میں سارن ضلع کے گڑکھا تھانہ علاقے میں سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔








