بھوپال:07؍جولائی:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ ملک کا اقتصادی نظام مضبوط ہو ا ہے۔ ملک میں صنعت کاری بڑھی ہے، اب ہم دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بن چکے ہیں۔ لدھیانہ ہندوستان کا منچسٹر ہے۔ یہاں کے صنعتکاروں نے بڑی محنت سے اپنی پہچان بنائی ہے۔ لدھیانہ میں تیار ہونے والی اے ون اور ہیرو سائیکلیں ملک اور دنیا میں مشہور ہیں۔ پنجاب کے سرمایہ کار ملک کی معاشی خوشحالی میں تعاون دینے والے اہم علمبردار ہیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ آج لدھیانہ میں منعقدہ انٹرایکٹو سیشنز، ون ٹو ون بات چیت اور ڈائیلاگ سیشن میں یہاں کے صنعت کاروں سے 15 ہزار 606 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں، جس سے 20 ہزار سے زیادہ روزگار قائم ہوں گے۔ ہم نے لدھیانہ اور پنجاب کے صنعت کاروں کو مدھیہ پردیش میں صنعتیں لگانے کی دعوت دی ہے۔ اس کے ساتھ انہیں مدھیہ پردیش میں دستیاب وسائل کے ساتھ ساتھ ریاست کی صنعتی پالیسیوں سے بھی واقف کروایاہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو پیر کو پنجاب کے صنعتی شہر لدھیانہ میں سرمایہ کاروں سے مدھیہ پردیش میں موجود سرمایہ کاری کے امکانات کے حوالے سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش ملک کی واحد ریاست ہے جہاں پنا ضلع میں ہیرے اور شہڈول میں آئرن ڈپازٹس ہیں۔ حال ہی میں سنگرولی ضلع میں سونے کی کھدانے بھی ملی ہیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے تمام سرمایہ کاروں کو مدھیہ پردیش کی’ رتن گربھا زمین ‘میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ یہاں کاروبار کے بے پناہ امکانات ہیں۔ آیئے اور مدھیہ پردیش کو اپنا دوسرا گھر بنائیے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار مدھیہ پردیش میں جتنی چاہیںانتی صنعتیں اور کاربار لگائیں، حکومت آپ کا کھلے دل سے استقبال کرے گی اور آپ کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں صنعتیں لگانے کی ضرورت کے مطابق زمین، بجلی، پانی، ہنر مند افرادی قوت سبھی دستیاب ہیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش اور پنجاب دونوں بھائیوں کی طرح ہیں۔ اناج کی پیداوار میں پنجاب بڑا بھائی اور مدھیہ پردیش چھوٹا بھائی ہے۔ اب دونوں بھائی مل کر ملک اور مدھیہ پردیش کی ترقی کریں گے۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹرنریندر مودی کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ پنجاب بہادروںکی سرزمین ہے، اس کی الگ پہچان ہے۔ یہ گرو روایت کی شاندار سرزمین ہے۔ مدھیہ پردیش کا اندور اپنی صفائی کے لیے جانا جاتا ہے، جبکہ لدھیانہ اپنی صنعتوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ ہم صنعت کاروں کو مدھیہ پردیش میں صنعتیں لگانے کی دعوت دینے آئے ہیں۔ آپ کھلے دل سے اور بغیر کسی ہچکچاہٹ سے سرمایہ کاری کریں، حکومت آپ کی جتنی ہوسکے گی مدد کرے گی۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ہندوستان بدلتے وقت میں ایک لیڈر کے طور پر ابھر رہا ہے۔ صنعتوں سے کئی خاندانوں کی پرورش ہوتی ہے اور غریبوں کی زندگی میں آمدنی کی روشنی آتی ہے ۔ یہ ایک مقدس کام ہے۔ صنعتکار اپنے خاندانوں کی پرورش کرتے ہیں اور دوسروں کا بھی گھر روشن کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب امر شہید بھگت سنگھ کی سرزمین ہے جنہوں نے عظیم قربانیاں دے کر ملک کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ لوگ یہاں کام جاری رکھیں اور اپنے کاروبار کو وسعت دیتے ہوئے مدھیہ پردیش میں بھی ایک -دو فیکٹریاں لگائیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ گلوبل انویسٹرس سمٹ (جی آئی ایس) میں مدھیہ پردیش حکومت نے اپنی صنعت دوست پالیسیوں کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔ ہم نے صنعتکاروں کو متعدد سوغاتیںدی ہیں۔ مدھیہ پردیش حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کے صنعتی کارکنوں کی تنخواہ میں 5000 روپے کی اضافی مدد دے گی۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں اسکولی بچوں کو سائیکلیں تقسیم کی جارہی ہیں۔ سائیکلیں بنیادی طور پر پنجاب میں ہی بنتی ہیں۔ یہ سائیکلیں مدھیہ پردیش میں بھی بنائی جا سکتی ہیں۔ صنعتکاروں کو چاہیے کہ وہ مدھیہ پردیش میں سائیکل بنانے کی فیکٹری لگائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا میں سونے کی چڑیا کے طور پر جانا جاتا تھا۔ 1947 میں جب ملک کو آزادی ملی تو ہندوستان دنیا کی 15ویں معیشت ہوا کرتا تھا۔ اسرائیل اور جاپان جیسے ممالک بہت بلندیوں پر پہنچ چکے ہیں۔ 2014 میں ہندوستان 11ویں نمبر پر تھا اور آج بدلتے وقت میں وزیر اعظم مسٹرمودی کی قیادت میں ہندوستان دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے اور اب تیسری معیشت بننے کی جانب بڑھ رہا ہے۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش حکومت نے کوئمبٹور، سورت اور اب لدھیانہ میں روڈ شو کر کے سرمایہ کاروں سے بات چیت کی ہے۔ ریاست میں ڈویزنل سطح پر ریجنل انڈسٹری کانکلیو کا بھی انعقاد کیا گیا۔ مدھیہ پردیش کو اسی سال فروری میں بھوپال میں منعقدہ GIS کے ذریعہ 30.77 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی تھیں۔
ریاست میں صنعت کے مختلف شعبوں کی ترقی کے لیے مختلف موضوعات پر سمٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش مختلف معدنیاتی وسائل سے مالا مال خطہ ہے۔ یہاں سرمایہ کاری کرنا بلاشبہ ایک منافع بخش سودا ہے۔
مزدوروں کے مفاد میں بڑے پیمانے پر سیٹلمنٹ کئے کلیئر
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ حال ہی میں ریاستی حکومت نے مزدوروںکے مفاد میں سینکڑوں کروڑ روپے کے سیٹلمنٹ کلیئر کئے ہیں۔ یہ فیصلہ مزدوروںکے تئیں ریاستی حکومت کی حساسیت اور عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ اگر سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے کسی بھی پالیسی میں ترمیم کی ضرورت ہے تو حکومت کابینہ کی سطح پر بھی تبدیلیاں کرنے کے لیے تیار ہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاست میں سرمایہ کاری کے لیے مختلف صنعت کاروں سے 15,606 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں جس سے 20,275 سے زیادہ روزگار قیام کے امکان ہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کی لدھیانہ میںسرکردہ صنعت کاروں سے ون- ٹو- ون بات چیت
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے لدھیانہ دورے دوران پنجاب کے سرکردہ صنعت کاروں سے ون ٹو ون میٹنگ کرکے انہیں مدھیہ پردیش کی سرمایہ کاری میں معاون پالیسیوں سے واقف کروایا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے صنعت کاروں کو یقین دلایا کہ مدھیہ پردیش حکومت جہاں بھی امکانات نظر آرہے ہیں وہاں پالیسی میں تبدیلیاں کرنے کے لیے پوری تیاری کے ساتھ کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں مزدوروں اور صنعتوں دونوں کے مفادات کا یکساں خیال رکھا جا رہا ہے۔
لدھیانہ میں منعقدہ یہ با ت چیت نہ صرف سرمایہ کاری تجاویز کی سمت میں ایک ٹھوس قدم ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی قیادت میں مدھیہ پردیش سرمایہ کاروں کا بھروسے مند اور عملی منزل کے طور پر ابھر رہا ہے۔
پنجاب کے سرمایہ کاروں کے لیے مدھیہ پردیش لینڈ آف اپارچونیٹی : اے سی ایس مسٹرمنڈلوئی
سیشن کے دوران وزیراعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹرنیرج منڈلوئی نے ملک کے دل مدھیہ پردیش میں تمام سرمایہ کاروں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ آج مدھیہ پردیش کی ترقی کی جھلک پنجاب میں دیکھی گئی ہے۔ پنجاب کے سرمایہ کاروں کے لیے مدھیہ پردیش لینڈ آف اپارچونٹی بن سکتاہے۔ ریاست میں عالمی معیار کا لاجسٹک انفراسٹرکچر دستیاب ہے۔ پنجاب کی طرح مدھیہ پردیش میں بھی صنعت اور تجارت کے لامحدود امکانات ہیں۔
صنعتکاروں کو ریاست کی پالیسیوں سے واقف کروایا
پرنسپل سکریٹری صنعتی پالیسی اور سرمایہ کاری حوصلہ افزائی مسٹر راگھویندر کمار سنگھ نے کہا کہ مدھیہ پردیش ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ترقی کرنے والی ریاست ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی پوری توجہ ریاست کی صنعت کاری پر ہے۔ مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاری کے لامحدود امکانات ہیں۔ ریاست میںنارتھ ، سائوتھ کوریڈورز ہیں۔ یہاں لاجسٹکس کی اچھی سہولیات موجود ہیں۔ ہمارے پاس ایک لاکھ ایکڑ سے زیادہ کا لینڈ بینک ہے۔ مرکز کی جانب سے اجین میں میڈیکل ڈیوائس پارک، دھار میں پی ایم مترا پارک، مرینا میں لیدر پارک اور بابئی میں الیکٹرک ایپلی اینس( آلات) پارک دیا ہے۔ ریاستی حکومت نے فروری میں صنعتی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے والی 18 نئی پالیسیوں کو نافذ کیا ہے۔ ریاستوں میں ہماری جی ایس ڈی پی گروتھ سب سے زیادہ رہی ہے۔ سرمایہ کاروں کو انسینٹیو( مراعات) فراہم کی جارہی ہیں۔ ریاست میں کئی قومی ادارے ہیں۔ پلانٹ مشینری پر سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد 40 فیصد تک ہے۔ مدھیہ پردیش حکومت گرین صنعت کاری کو فروغ دے رہی ہے۔ ورکرس کے لیے ہاسٹل بنائے جا رہے ہیں۔ مدھیہ پردیش ٹائیگر، چیتا اور گھڑیال کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ بھارت کے 7 فیصد جنگلات مدھیہ پردیش میں ہیں۔
مدھیہ پردیش میں صنعت اور کاروبار کے لامحدود امکانات: چیئرمین ٹرائیڈنٹ گروپ مسٹرگپتا
چیئرمین ٹرائیڈنٹ گروپ مسٹرراجندر گپتا نے کہا کہ لدھیانہ پنجاب کے منچسٹر جیسا ہے۔ پنجابیوں کے حوصلے بلند ہیں، جو ملک اور بیرون ممالک کام کر رہے ہیں۔ ہمارے گروپ کو 10 سالوں میں مدھیہ پردیش سے کافی مدد ملی اور آج ہم ایم پی سے دنیا کے 100 ممالک میں ایکسپورٹ کرتے ہیں۔ ملک میں مدھیہ پردیش سے بہتر کوئی ریاست نہیں ہے۔ اگلے تین سالوں میں یہاں 5 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری مکمل کریں گے۔ اجین کے قریب ایک انسٹی ٹیوٹ شروع کریں گے۔ پنجاب کی طرح مدھیہ پردیش میں بھی صنعت اور تجارت کے لامحدود امکانات ہیں۔ مدھیہ پردیش گلوبل مارکیٹ کے لیے لانچ پیڈ ہے۔









