بھوپال، 29 جون:بی ایچ ای ایل لیڈیز ایجوکیشنل ویلفیئر ونگ کے زیر اہتمام 15 روزہ سمر فری کمپیوٹر ٹریننگ کیمپ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ کلب کی صدر مسز روزی اپادھیائے مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھیں۔ اس پروگرام میں ادارہ کی نائب صدر مسز پرنتی راؤ کے علاوہ تمام اداروں کے نائب صدور اور اراکین بھی موجود تھے۔
اس موقع پر طلباء نے ثقافتی پروگرام پیش کیا اور ڈرامے کے ذریعے کمپیوٹر کی تعلیم کی اہمیت کو بیان کیا۔ اس دوران مقابلے بھی کروائے گئے۔ مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام طلباء کو صدر نے انعامات اور اسناد دیئے۔
پروگرام کی نظامت منجو شوری نے کی اور مسز سریتا پرساد نے تمام شرکاء کاشکریہ اداکیا۔









