بھوپال:27؍جون:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو سنیچرکو دوپہر 2بجے بھنڈضلع کی تحصیل مہگاؤں کے گاؤں دندروآ میں منعقد کسان کانفرنس اور روزگار میلے میں کسانوں کو سوغات دیں گے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کسانوں کو بجلی کی پیداوار میں خود انحصار بنانے کے لیے ایک اہم سوغات دینے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کی قیادت میں ریاستی حکومت نے آنے والے وقت میں 32 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو شمسی توانائی کی پیداوار کے شعبہ میں خود کفیل بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ کسان اپنی ضرورت کے مطابق شمسی توانائی پیداکرکے استعمال کر سکیں گے اور حکومت کو زیادہ بجلی فروخت کر سکیں گے۔ کسان کانفرنس میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو “پردھان منتری کرشک مترا سوریہ یوجنا” میں سولر پمپ پورٹل کا افتتاح کریں گے۔
کسانوں کو اسکیم کے فوائد حاصل کرنے کے لیے سولر پمپ کی درخواست کے لیے آدھار، ای-کے وائی سی پر مبنی رجسٹریشن کرناا ہوگا۔ پورٹل پر کسان کے ذریعہ منتخب کردہ کھسرا درخواست دہندہ کے نام اور آدھار لنک ہونا ضروری ہے۔ اسکیم میں سولر پمپس کی تنصیب کے لیے 30 فیصد مرکزی سبسڈی کا انتظام کیا گیا ہے۔ ریاستی حصہ کے لئے کسان کے ذریعہ قرض لیاجائے گا ، جس کی ادائیگی ریاستی حکومت کی جانب سے کی جائے گی۔