بھوپال:27؍جون:وزیر مملکت پسماندہ طبقات اور اقلیتی بہبود (آزادانہ چارج) شریمتی کرشنا گور نے کہا کہ عوامی خدمت ہی ہمارا اولین فرض ہے اور عوامی مفاد سب سے اہم ہے۔وزیر مملکت شریمتی گور نے جمعہ کو گووند پورہ علاقہ کے وارڈ-60 میں عوامی رابطہ کر کے علاقہ کے باشندگان سے ان کے مسائل سن کر ان کو حل کر رہی تھیں۔شریمتی گور نے کہا کہ انہوں نے متعلقہ افسران کو عوامی خواہشات کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔









