بھوپال، 24 جون (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے گوالیار ہائی کورٹ احاطے میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے کی تنصیب کے سلسلے میں مدھیہ پردیش کانگریس کے تین روزہ ‘ سمویدھان ستیہ گرہ’ مہم کے تحت آج ریاستی کانگریس صدر جیتو پٹواری نے بدھ بھکشوؤں کے ساتھ کھانا کھایا۔پٹواری نے کل اس مہم کا آغاز بھوپال سے کیا تھا۔ اسی سلسلے میں آج وہ بھوپال کے لمبینی بدھ وہار پہنچے اور بدھ بھکشوؤں اور درج فہرست ذات کے کمیونٹی کے ساتھ اجتماعی کھانا کھا کر سماجی انصاف، مساوات اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔اس مہم میں مدھیہ پردیش کانگریس کے شریک انچارج سنجے دت، سابق وزیر سجن سنگھ ورما بھی موجود رہے ۔