بھوپال، 21 جون، : بی ایچ ای ایل بھوپال لیڈیز کلب کے زیر انتظام ہیلپنگ ہینڈز کے ٹیکنیکل سینٹر میں یوگا ڈے منایا گیا۔ اس موقع پر لیڈیز کلب کی صدر مسز روزی اپادھیائے کا استقبال مرکز کی نائب صدر مسز انوجا مجمدار نے کیا۔ مسز اپادھیائے نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحت مند رہنا ہر ایک کے لیے ضروری ہے، جب آپ صحت مند ہوں گے تب ہی آپ اپنے خاندان کو سنبھال سکیں گے اور اچھی طرح سے کام کر سکیں گے۔ اس لیے ہر ایک کو یوگا کو اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کرنا چاہیے۔
اس پروگرام میں یوگا انسٹرکٹر ارون کمار نے تمام حاضرین کو یوگا کے مختلف آسن سکھائے۔ اس موقع پر نائب صدر مسز یوگیتا بگھیل، مسز پریتی دانی، مسز پرنتی راؤ، مسز منجو پٹیل، سکریٹری، مسز منیشا شرما، خزانچی، مسز سواتی بگھیل اور تمام سنٹر منیجر بھی موجود تھے۔









