بھوپال:16؍جون:آج کانگریس لیڈر محمد شعور نے لوک آیکت سے نریلا اسمبلی حلقہ کے عیش باغ کے 90 ڈگری فیلڈ اوور برج کے بارے میں شکایت کی۔عیش باغ پل ملک کا آٹھواں عجوبہ ہے، جس کی خبر تمام اخبارات میں شائع ہوئی، تمام الیکٹرانک میڈیا نے اس پل کی خامیاں دکھائیں، جس میں ریلوے، پی ڈبلیو ڈی، این ایچ اے آئی کے قصوروار افسران کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے۔ لوک آیکت نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی، محکمہ ریلوے اور این ایچ اے آئی کے قصوروار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔