بھوپال13جون: ’’یاران اردو ممبئی ‘‘ اور ’’خلافت کمیٹی ممبئی‘‘ کی 14جون کو منعقد ہونے والی اعزازی تقریب میں شامل ہونے کیلئے راجدھانی بھوپال کی معروف تعلیمی شخصیت جناب ساجد حسن اور نوجوان شاعر اشفاق انصر آج ممبئی کیلئے روانہ ہوئے۔ اس موقع پر متعدد ادبی و تعلیمی شخصیات نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔یاد رہے کہ اس تقریب میں جناب ساجد حسن کو انکی ادبی و تعلیمی خدمات کیلئے اعزاز سے سرفراز کیا جائے گا۔