بھوپال، 11 جون :اڑان یاتری کیفے” کا آج باضابطہ طور پر راجہ بھوج ہوائی اڈے، بھوپال پر آغاز کیا گیا۔ یہ پہل شہری ہوا بازی کی وزارت اور ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (AAI) نے مسافروں کو سستی، لذیذ اور معیاری کھانے کی اشیاء فراہم کرنے کے مقصد سے کی ہے۔اڑان اسکیم ملک کے چھوٹے شہروں کو فضائی نیٹ ورک سے جوڑنے اور عام شہریوں کے لیے ہوائی سفر کو قابل رسائی، محفوظ اور سستابنانے کے مقصد سے شروع کی گئی تھی۔ اسکیم کے تحت ہوائی ٹکٹوں کی قیمتیں تو کم ہوئیں لیکن ہوائی اڈے پر دستیاب کھانے پینے کی اشیاء کی اونچی قیمتیں مسافروں کے لیے پریشانی کا باعث ہیں۔اس ضرورت کے پیش نظر، مرکزی شہری ہوا بازی وزیر جناب رام موہن نائیڈو جی نے کولکتہ ہوائی اڈے سے “اڑان یاتری کیفے” شروع کیا۔ اب تک یہ سہولت ملک کے چار ہوائی اڈوں پر شروع ہو چکی ہے اور آج بھوپال اس کا پانچواں ہوائی اڈہ بن گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ آج اس کیفے کا افتتاح بھوپال ایئرپورٹ پر ایک خاتون مسافر نے کیا۔اس موقع پر بھوپال ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر شری رام جی اوستھی، سی او ایس بی کمانڈنٹ شری اتل بھنوترا، مختلف ایئر لائنز کے ا سٹیشن منیجر، ہوائی اڈے کے افسران اور ملازمین موجود تھے۔یہ کیفے پری چیک ان ایریا میں واقع ہے، تاکہ مسافر کھانے پینے کی اشیاء کاذائقہ لے سکیں جیسے -چائے (10 روپے)،کافی (20 روپے)،پانی (10/20)،سموسے (20 روپے)،مٹھائیاں (20 روپے)،سیکیورٹی چیک سے پہلے بہت کم قیمتوں پر۔ یہ سہولت نہ صرف مسافروں کے لیے بلکہ ایئرپورٹ پر کام کرنے والے ملازمین کے لیے بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوگی۔