بھوپال:05؍جون:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے اجین میں “اسپیریچوئل اینڈ ویلنیس سمٹ ” میں کہا ہے کہ وزیر اعظم مسٹرنریندر مودی کے “ہیل انڈیا” اور ‘لائف اسٹائل (LiFE) جیسے دور اندیشانہ خیالات سے ترغیب لے کر مدھیہ پردیش کو مجموعی طرز زندگی اور ویلنیس کی اختراع کا عالمی مرکز بنایا جا رہا ہے۔ سمٹ کے ذریعہ ریاست نے واضح کیا ہے کہ وہ ہندوستان کیویلنیس مشن کی قیادت کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے سمٹ کو ایک تبدیلی کی پہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں پالیسی، سرمایہ کاری، روحانیت اور سماجی بہبود کا سنگم ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش اب ہندوستان کے ویلنیس مشن کا گلوبل انجن بننے کے لیے تیار ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے سمٹ میںویلنیس اور ہاسپیٹیلٹی کے شعبہ کے سرمایہ کاروں کے ساتھ 13 ون ٹو ون میٹنگیں کیں، جس میں بنیادی ضروریات، سرمایہ کاری میں معاون پالیسیوں اور ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سمٹ میں 1950 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئیں۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ یہ ایک خوش کن اتفاق ہے کہ عالمی یوم ماحولیات اور گنگا دسہرہ ایک ہی دن پڑ رہے ہیں۔ اس موقع پر ریاست میں ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کو دوبارہ شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کے تحت ریاست میں 5 کروڑ پودے لگائے گئے ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ان کی حکومت روزگار پیدا کرنے کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے۔ مذہبی مقامات پر تمام طبی نظاموں کے بڑے بڑے مراکز بنانے کا مقصد یہ ہے کہ دنیا بھر کے لوگوں کو صحت کے ساتھ روحانیت بھی ملے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ گزشتہ سال تمام ڈویزنل ہیڈکوارٹرس میں منعقدہ ریجنل انڈسٹری کانکلیو اور فروری میں وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں منعقدہ میں ہوئی گلوبل انویسٹرس سمٹ میں جہاں 30 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئیں وہیں 21 لاکھ 75 ہزار روزگارقائم ہونے کا بھی امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 2025 کو صنعتی سال قرار دیا ہے اور مسلسل سیکٹر وار سمٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مندسور اور نرسنگھ پور میں ایگری سمٹ کے علاوہ اندور میں آئی ٹی سمٹ کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بتایا کہ نیتی آیوگ نے ریاست کو تیزی سے ترقی کرنے والی ریاستوں میں ایک لیڈر کے طور پر سمجھا ہے۔ مدھیہ پردیش میں اضافی بجلی، بہترین انفراسٹرکچر اور نئی پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے اس جگہ کا رخ کیا ہے۔ انہوں نے ایم ایس ایم ای سمیت دیگر صنعتوں کو اعلان کردہ پالیسی کے مطابق5000 کروڑ روپے کی گرانٹ دیئے جانے کا ذکر بھی کیا۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش واضح پالیسی، قابل انتظامیہ اور مضبوط قیادت کے ساتھ سرمایہ کاروں کو استحکام اور کامیابی کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے تمام ویلنیس صنعت کاروں اور اداروں سے ریاست میں سرمایہ کاری کرنے اور اجین سے شروعات کرنے کی گزارش کی۔ انہوں نے کہا، مدھیہ پردیش آئیں، اور ہندوستان کو عالمی رہنما بنانے کے سفر میں شریک بنیں۔سمٹ میں این آئی پی آر احمد آباد اور ایم پی آئی ڈی سی کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت اجین میڈیکل ڈیوائس پارک کو تکنیکی اور تعلیمی مدد ملے گی۔ اس پارک کو ٹیسٹنگ اور سرٹیفیکیشن ہب کے طور پر تیار کیا جائے گا۔سمٹ میں شیویندر سنگھ بانی ایرا ہاسپٹلٹی، مکند پرساد ڈائریکٹر لیزر ہوٹلز گروپ، اشوک پٹیل چیئرمین ٹریول پیک، شرد تھڈانی ایم ڈی مے فیئر ٹریولز اور سدھیر ایم وی سی اے او جندل نیچرو کیئر انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئیں۔پرمارتھ نکیتن رشیکیش کے سوامی چدانند سرسوتی نے ایک روحانی خطاب کیا اور اْجّین میں ایک مرکز کے قیام کے لیے ریاستی حکومت کو ایک لیٹر آف انٹینٹ (LOI) حوالے کیا۔ لیزر ہوٹلز، شتایو آیوروید اور بھنڈاری گروپ کے نمائندوں نے مدھیہ پردیش کوویلنیس سرمایہ کاری کے لیے ایک مناسب مقام قرار دیا۔
کلیدی سرمایہ کاری کی تجاویز میں بھنڈاری گروپ – 984 کروڑ روپے، املتاس گروپ – 400 کروڑ روپے، سی ایچ ایل ہسپتال گروپ – 200 کروڑ روپے، لیٹنٹ ڈیوکون، لابھم گروپ، شتایو آیوروید، رائل آرکڈ، شانتی گیری آشرم، جندل گروپ اور دیگر سرمایہ کاروں کی تجاویز شامل ہیں۔سمٹ میںدو پینل سیشن منعقد کئے گئے، جن میں ویلنیس انفراسٹریکچر ،سنہستھ پر مبنی طبی سیاحت، روزگار قیام اور اسکل ڈیولپمنٹ جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خاص سیشن میں ویلنیس وزننگ میں ریاست کا مجموعی روڈ میپ پیش کیا گیا۔









