بھوپال:03؍جون:(نمائندہ خصوصی)’’علماء ودانشوران، امت کے محافظ‘‘عنوان کے تحت آئندہ15؍جون بروز اتوار رات نوبجے جناب محمدشکیل صاحب (کریسنٹ اسکول والے) کے دولت کدہ پرایک اہم میٹنگ کاانعقادکیاجارہاہے،اسی سلسلہ میں آج جناب حماد الدین (شاہین گروپ) اورمولانااسامہ ندوی نے راجدھانی کی مشہورومعروف دینی وعلمی درسگاہ دارالعلوم علامہ عبدالحی حسنی،چھوٹی مسجد،جنسی جہانگیرآباد پہنچ کراساتذہ کرام سے ملاقات کی اورمتعلقہ پروگرام سے متعلق آگاہ کیا، نیزمیٹنگ کے اغراض ومقاصد پرروشنی ڈالی اورضروری امورپرتبادلۂ خیال کیاگیا، بعدازیں دارالعلوم کے مہتمم مولانامحمدمحبوب ندوی ،مولاناڈاکٹرشمس الدین ندوی، مولانا محمداکرم ندوی(نائب مہتمم)، مولانامحمداحمد ندوی، مولانامحمدناظرندوی اورحافظ محمداسعدکا اعزاز واکرام کیاگیا۔