بھوپال:31؍مئی:وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کا بھوپال پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزیر اعظم مسٹر مودی ہفتہ کی صبح 10:40 بجے ہندوستانی فضائیہ کے ایک خصوصی طیارے سے بھوپال راجہ بھوج ہوائی اڈے پر پہنچے۔ وزیر اعظم مسٹر مودی لوک ماتا دیوی اہلیا بائی ہولکر کے 300 ویں یوم پیدائش کے موقع پر جمبوری گراؤنڈ میں منعقدہ خواتین استحکام کاری مہا سمیلن میں شامل ہوں گے۔
استقبال کے وقت ودھان سبھااسپیکر مسٹر نریندر سنگھ تومر،وزیر کھیل اورامداد باہمی وشواس کیلاش سارنگ، رکن پارلیمنٹ مسٹر فگن سنگھ کلستے، ایم ایل اے مسٹر گوپال بھارگو، ایم ایل اے مسٹربھوپیندر سنگھ، چیف سکریٹری مسٹر انوراگ جین، ڈی جی پی مسٹر کیلاش مکوانا، اے سی ایس مسٹرسنجے دوبے، ڈویزنل کمشنر بھوپال مسٹرسنجے سنگھ اور دیگر عوامی نمائندے اور افسران موجود تھے۔