کولکاتا29مئی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مغربی بنگال دورہ میں ریاستی حکومت پر خوب حملے کیے۔ اب بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی انھیں سخت جواب دیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ بنگال کے خلاف جو بیان بازی پی ایم مودی نے کی ہے، وہ ٹھیک نہیں ہے۔ آپریشن سندور اور پہلگام دہشت گردانہ حملے پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’پی ایم مودی نے آج جو کچھ کہا، اس سے ہم نہ صرف حیران ہیں، بلکہ یہ سننا افسوسناک ہے۔‘‘ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ ’’پورا اپوزیشن دنیا میں ملک کی نمائندگی کر رہا ہے، انھوں نے ملک کے مفادات کی حفاظت کے لیے ایک ہمت افزا قدم اٹھایا ہے، لیکن کیا پی ایم مودی اور ان کے لیڈران کے لیے یہ کہنے کا وقت آ گیا ہے کہ وہ ’آپریشن سندور‘ کی طرح ’آپریشن بنگال‘ بھی کریں گے۔‘‘ ساتھ ہی وہ کہتی ہیں کہ ’’میں انھیں چیلنج دیتی ہوں، اگر ان میں ہمت ہے تو کل انتخاب میں اتریں، ہم تیار ہیں۔ اور بنگال آپ کے چیلنج کو قبول کرنے کے لیے راضی ہے۔‘
‘ وزیر اعلیٰ نے مغربی بنگال دورہ میں پی ایم مودی کی تقریر پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نمائندہ ابھشیک بنرجی بھی بیرون ملک گئے نمائندہ وفد کی ٹیم میں شامل ہیں، اور وہ ہر دن دہشت گردی کے خلاف بول رہے ہیں۔ ایسے میں جو بھی بیان بازی پی ایم مودی نے کی ہے، وہ حیران کرنے والی ہے۔ انھوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ آپ اس وقت اپوزیشن کو قصوروار ٹھہرانا چاہتے ہیں تاکہ بی جے پی جملہ پارٹی کے لیڈران کی طرح چیزوں کی سیاست کاری کی جا سکے۔ تلخ انداز اختیار کرتے ہوئے ممتا نے یہ بھی کہا کہ ’’پی ایم مودی جھوٹ بول رہے ہیں۔ وہ ملک کو لوٹتے ہیں اور بھاگ جاتے ہیں۔ اس طرح سے بات کرنا اچھا نہیں لگتا۔ حالانکہ آپریشن سندور کے بارے میں میرا کوئی تبصرہ نہیں ہے، لیکن برائے کرم یاد رکھیں کہ ہر خاتون کی اپنی ایک عزت ہوتی ہے۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’پی ایم مودی تب مغربی بنگال کی تنقید کر رہے ہیں، جب ہم دہشت گردی کے خلاف مرکزی حکومت کی حمایت کر رہے ہیں۔ ان کی پالیسی بانٹوں اور راج کرو کی ہے۔ مرکز نے سیاسی منشا کے تحت آپریشن سندور نام رکھا۔‘‘
عصمت دری کرنے والا ملزم گرفتار
چھپرا، 29 مئی (یو این آئی) بہار کے سارن ضلع کے کوپا تھانے کی پولیس نے ایک نابالغہ کی عصمت دری کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔
پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ بدھ کے روز کسئی ٹروا گاو¿ں باشندہ نابالغہ کے اہل خانہ نے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا کہ ان کی بیٹی کے ساتھ گاو¿ں کے ہی ایک نوجوان نے عصمت دری کی ہے۔