نئی دہلی یکم مئی:’’منموہن سنگھ اپنی زندگی میں بہت کچھ حاصل کیا، لیکن ان کے اندر زبردست انکساری دیکھنے کو ملتی تھی۔ جو عزت وہ اپنے رفقائے کار کو دیکھتے تھے، وہ مثالی تھی۔ سبھی ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتے تھے۔ ان کی توجہ پسماندہ اور محروم طبقات پر ہمیشہ رہتی تھی۔ انھوں نے پسماندہ طبقات کے حق میں کئی اقدام اٹھائے اور اس کا خاطر خواہ نتیجہ بھی دیکھنے کو ملا۔‘‘ یہ بیان کانگریس رکن اسمبلی سچن پائلٹ نے آنجہانی ڈاکٹر منموہن سنگھ کی خدمات کا اعتراف کرنے کے مقصد سے منعقد ایک تقریب میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ پاکستان نہ جانے والوں میں ڈاکٹر منموہن سنگھ اور سونیا گاندھی کا نام شامل ہے، جبکہ واجپئی، اڈوانی اور مودی کی تو وہاں خوب خاطرداری ہوئی۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی پائیدار میراث کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یہ تقریب انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر (آئی آئی سی سی)، نئی دہلی میں یکم مئی کو منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں سچن پائلٹ کے علاوہ شاہد صدیقی، راجیو شکلا، پنکج پچوری اور سلمان خورشید جیسی شخصیات شامل ہوئیں۔ اس تقریب میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی ممتاز خدمات کو یاد کیا گیا اور اس کی اہمیت و افادیت پر روشنی بھی ڈالی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشہور و معروف صحافی پنکج پچوری نے کہا کہ ’’ڈاکٹر منموہن سنگھ کے بارے میں بات کرنا سورج کو روشنی دکھانے کے مترادف ہے۔ ممبئی میں دہشت گردی سے متعلق ڈاکٹر منموہن سنگھ نے جو باتیں کہی ہیں، اس پر سنجیدگی سے غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ انھوں نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شرف کے ذریعہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کو کی گئی پیشکش کا بھی ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’جب نواز شریف نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کو دعوت دی، تو انھوں نے صاف طور پر کہہ دیا تھا کہ میرے مذہب کو اس معاملے میں شامل مت کیجیے۔‘‘ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی تعریف کرتے ہوئے پنکج پچوری کہتے ہیں کہ موجودہ دور میں ہمیں مزید ایک یا دو منموہن سنگھ کی ضرورت ہے۔
بستی:پستول صاف کرتے وقت چلی گولی، ایک کی موت
بستی:یکم مئی(یواین آئی)اترپردیش کے ضلع بستی کے کوتوالی علاقے میں لائسنسی پستول کو صاف کرتے وقت چلی گولی سے ایک پٹرول پمپ مالک کی موت ہوگئی۔








