بھوپال،09؍نومبر:بھوپال: عام آدمی پارٹی مدھیہ پردیش کے ریاستی دفتر، ابھیروچی کمپلیکس، پرانا سبھاش گیٹ، پربھات پیٹرول پمپ، بھوپال کا افتتاح آج ریاستی صدر رانی اگروال نے ربن کاٹ کر کیا گیا۔اس موقع پر پارٹی کارکنوں نے ریاستی صدر رانی اگروال کا گلدستہ اور پھولوں سے استقبال کیا ،اس موقع پررانی اگروال نے تنظیم کی توسیع پر تفصیلی خطاب کیا۔ اندر بکرم سنگھ، ریاستی نائب صدر، ممتا مینا، راجیش ورما، ریاستی تنظیم کے وزیر سجن سنگھ پرمار رام کشور شیوہرے، ریاستی دفتر کے انچارج آر کے چورسیا، ریاستی جوائنٹ سومیت چوہان، پردیپ ناپت، ریاستی سوشل میڈیا کارڈی نیٹر، ریاستی میڈیا انچارج ڈاکٹر بھوپیندر شرما وکال”، ریاستی ترجمان مسز پرویندر سنگھ کور، ریاستی یوتھ صدر جینیندر سنگھ سوم ونشی، ضلع صدر سی پی سنگھ چوہان، ضلع خواتین صدر نیتو ورما، ضلع یوتھ صدر یشو وردھن سنگھ۔ وغیرہ کارکنان موجود تھے۔ کانگریس کی مہیلا مورچہ کی بلاک صدر محترمہ رتنا پانڈے، محترمہ اوشا کنوجیا، محترمہ منی بائی، محترمہ یاسمین خان نے عام آدمی پارٹی کی رکنیت حاصل کی اوررانی اگروال نے انہیں پارٹی کی ٹوپی اورہارپہنا کر ان کا استقبال کیا۔