بھوپال:02؍نومبر:(پریس ریلیز)پیرزادہ توقیر نظامی نے انڈین یونین مسلم لیگ پارٹی کی رکنیت لے لی، انہیں جلد ہی بڑی ذمہ داری مل سکتی ہے -بتایاجارہاہے کہ یکم نومبرکو انڈین یونین مسلم لیگ پارٹی کے ریاستی معاون سکریٹری ڈاکٹر ایم یاسر راج ، قومی صدر کی اجازت اور ریاستی صدر کی رضامندی سے پیرزادہ توقیر نظامی کے دفتر پہنچے اور IUML (انڈین یونین مسلم لیگ) پارٹی کی رکنیت کے ساتھ پارٹی میں شامل ہو گئے۔ غورطلب ہے کہ ایک دو دن کے اندر مدھیہ پردیش کے بہت سے لوگ پیرزادہ توقیر نظامی کی قیادت میں رکنیت لیں گے اور 10 تاریخ کو انڈین یونین مسلم لیگ کاریاستی اجلاس بھوپال میں ہونے جا رہا ہے۔ صدر جاوید خان نئے لوگوں کو بھی ذمہ داریاں سونپ سکتے ہیں اور جلد ہی ایک بڑا پروگرام جس میں پارٹی کے قومی صدر، ایم پی، ایم ایل اے اور سینئر لیڈران کے آنے کا امکان ہے۔