کانگریس نے امیدواروں کی گیارہویں فہرست جاری کی

0
13

نئی دہلی 2اپریل :لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس روزانہ اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر رہی ہے اور آج پارٹی نے گیارہویں فہرست جاری کی جس میں 17 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ آج جاری کی گئی فہرست میں آندھرا پردیش کی 5، بہار کی 3، اڈیشہ کی 8 اور مغربی بنگال کی ایک لوک سبھا سیٹ کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ جاری فہرست کے مطابق وائی ایس شرمیلا ریڈی کو آندھرا پردیش کے کڈپا سے امیدوار بنایا گیا ہے، جبکہ ایم ایم پلم راجو کاکیناڈا سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔ آندھرا پردیش کی جن دیگر تین سیٹوں پر امیدوار کا اعلان کیا گیا ہے وہ راجہ مندری (گیڈوگو رودر راجو)، باپٹلا (جے ڈی سیلم) اور کرنول (پی جی رام پولیّا یادو) ہیں۔ کانگریس کی گیارہویں فہرست میں بہار کی تین لوک سبھا سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ کشن گنج سے محمد جاوید، کٹیہار سے طارق انور اور بھاگلپور سے اجیت شرما کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ مغربی بنگال کی جس ایک لوک سبھا سیٹ پر امیدوار کا اعلان کیا گیا ہے، وہ دارجیلنگ ہے۔ یہاں سے ڈاکٹر منیش تمانگ کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔ اسی طرح اڈیشہ کی باڑھ گڑھ لوک سبھا سیٹ سے سنجے بھوئی، سندر گڑھ سے جناردن دیہوری، بولانگیر سے منوج مشرا، کالاہانڈی سے دروپدی مانجھی، نبارنگ پور سے بھجبل مانجھی، کندھمال سے امیر چند نایک، برھمپور سے رشمی رنجن پٹنایک اور کوراپُٹ سے سپتاگری سنکر اُلکارا کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
جچھہ گرنے سے 10زخمی
بریلی:02اپریل(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بریلی میں میر گنج علاقے میں منگل کو ایک مکان کا چھجہ گرنے سے 10افراد زخمی ہوگئے جنہیں ضلع اسپتال میں پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔