معروف محقق شاعر وادیب ڈاکٹر شرف الدین ساحل کی کتاب’’ناگپور میں اردو نثر نگاری‘‘کے جشن رونمائی

0
9

ناگپور6 مارچ(پریس ریلیز)انصار سماج بھون مومن پورہ ناگپور میں” کاروان ادب ناگپور، اردو کلچرل سوسائٹی ،نیو ایجوکیشنل، شوسل اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن اورکمال پبلی کیشن جبل پور“کا مشترکہ جشن رونمائی اورخلدمکانی نذیر نخشب کی یاد میں کل ہند محفل مشاعرہ آراستہ کیا گیا۔ جسمیں ہندوستان کے مختلف شہروں سے آنے والے شعراء حضرات دیر رات تک محفل کو اپنے فکری پرواز کی سیرکراتے رہے۔ اس تقریب کو شاعر خوش فکر جناب نعیم انصاری اور نوجوان شاعر عمران فیض کی فعالیت نے چار چاند لگادئے۔وہیں شبیراحمد ودروہی علیم الدین انصاری صاحبان کی موجودگی سے مشاعرہ کی رونق بر قرار رکھنے میں بانیان محفل کامیاب ثابت ہوہے۔ مشاعرہ شروع ہونے سے قبل ’’ناگپور میں اردو نثر نگاری‘‘کتاب کی رونمائی ماہر قانون جناب شاہد مرزاکے ہاتھوں جناب فیروز کمال ،جناب خواجہ غلام السیدّین ربانی اور وکیل نجیب صاحبان کی شراکت سے انجام پذیر ہوئی۔مشاعرہ میں معروف شاعر حامد بھساولی نے سماں باندھا اور خوب داد وتحسین حاصل کیا۔پروگرام کااختتام رات کے آخری پہر ہوا۔ابتدائی نظامت حسن خوبی کے ساتھ جناب اشتیاق کامل صاحب اور مشاعرہ کی نظامت خوش بیان شاعر وادیب جناب نوشاد علی حیدری صاحب کے ذمے تھی جسے انہوں نے بخوبی انجام دیا۔