حافظ محمد سلمان ابن حافظ عبدالحفیظ کا نشرح، علماء کرام نے کی حوصلہ افزائی

0
6

بھوپال:14؍اپریل:شہر بھوپال کے فرزند حافظ محمد سلمان نے رمضان سے قبل حفظ قرآن کی تکمیل کی تھی۔ اسی کی خوشی میں ان کے والد حافظ عبدالحفیظ (امام مسجد سائرہ خاتون) نے آج نشرح کی تقریب برکھیڑی واقع زم زم شادی ہال میں اہتمام کیا، جس میں شہر بھوپال و اطراف کے علماء و حفاظ کی کثیر تعداد موجود رہی۔
تمام شرکاء نے حافظ محمد سلمان کو مبارکباد پیش کی حافظ عبدالحفیظ اور ان کے والد کو بھی دعاؤوں سے نوازا، ان کے بھائی مفتی محمد عامر نے بتایا کہ حافظ سلمان نے الحمدللہ امسال ایک ہی نشست میں پورا قرآن مجید بھی سنایا تھا جو ان کے لئے بڑے فخر کی بات ہے اور انکے والد کے لئے بھی باعث مسرت ہے اللہ تعالی موصوف کو قرآن کریم کی دولت سے مالامال فرمائے۔
نیز تاحیات انہیں اس کی حفاظت کی توفیق اللہ رب العزت اپنے فضل وکرم سے دے۔آمین۔