کولکاتا:26؍اپریل:آئی پی ایل کے 42ویں میچ میں آج پنجاب کنگس نے کولکاتانائٹ رائڈرکو 8وکٹ سے شکست دے دی۔ پنجاب کی طر ف سے جانی بیئراسٹو نے 48گیندوں پر دھواں دھار108رن بنائے۔ جبکہ ان کا برابری سے ساتھ دیتے ہوئے ششانک سنگھ نے 28گیندوں پر 68رن بنائے، دونوں بلے باز ناٹ آؤٹ رہے۔ کولکاتا کاکوئی بھی گیند باز مؤثر گیندبازی نہیں کرسکے۔ قبل ازیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پنجاب کنگز کو 262 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ٹیم نے سیزن میں 5ویں بار 200+ رنز بنائے، جبکہ پنجاب کے خلاف سیزن میں پہلی بار 200 سے زیادہ رنز بنائے۔ جواب میں پنجاب نے۔ جونی بیرسٹو اور ششانک سنگھ کریز پر موجود ہیں۔ جونی بیرسٹو نے 45 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی۔ انہوں نے آئی پی ایل میں اپنی دوسری سنچری بنائی۔ریلی روسو 16 گیندوں پر 26 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سنیل نارائن نے انہیں مڈ آن پر شریاس ائیر کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اس سے قبل امپیکٹ کھلاڑی پربھسمرن سنگھ 54 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ انہیں سنیل نارائن نے ڈائریکٹ تھرو پر آؤٹ کیا۔جمعہ کو کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں پنجاب نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا انتخاب کیا۔ کولکتہ نے 20 اوور میں 6 وکٹ پر 261 رنز بنائے ہیں۔ فل سالٹ (37 گیندوں پر 75 رنز) اور سنیل نارائن (32 گیندوں پر 71 رنز) نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ دونوں کے درمیان سنچری کی شراکت تھی۔ آندرے رسل نے 24، وینکٹیش آئیر نے 39 اور شریاس آئر نے 28 رنز بنائے۔
سیم کرن، ارشدیپ سنگھ اور راہول چاہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔