نئی دہلی 2اکتوبر:کیپٹن اسمت مچھار کی اہلیہ سونل مچھار نے کہا ہے کہ فلائی دبئی کی فلائٹ کے کاک پٹ میں ہوئے حملے میں زخمی ہونے کے بعد زیر علاج ہندوستانی پائلٹ پر پورے خاندان کو ’’بے حد فخر‘‘ ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی صحت یابی کے دوران اسمت سے فون پر بات کی ہے۔نامہ نگارسے خصوصی گفتگو میں سونل نے کہا کہ فیملی اس بات سے کافی خوش تھی کہ وزیراعظم مودی نے ذاتی طور پر اسمت سے رابطہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم بہت خوش ہیں کہ وزیراعظم مودی نے اسمت سے بات کرنے کے لیے اپنا وقت نکالا۔ ہمیں اسمت پر اور اس نے جو کچھ کیا، اس پر بے حد فخر ہے۔‘‘
چھت سے گرنے سے پلمبر کی موت
کوشامبی، 2 اکتوبر (یواین آئی) اترپردیش کے کوشامبی ضلع کے کوکھراج تھانہ علاقے میں جمعہ کو چھت سے گرنے سے ایک پلمبر کی موت ہوگئی۔









