بھوپال30 جون: زیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ پانی سے ہی فطرت کا ظہور اور زندگی میں ترقی ہوتی ہے۔ سب سے پہلے زمین پر آبی جاندار آئے۔ پانی ہی زندگی ہے۔ پانی کے عنصر میں تمام عناصر شامل ہیں۔ جب ہم آبی ڈھانچوں کو دیکھتے ہیں تو ہمارا دل خوشی سے بھر جاتا ہے۔ پانی سے نہانے کے بعد تازگی محسوس ہوتی ہے۔ ہمارے اجداد نے پانی کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے مسلسل آبی ڈھانچے تعمیر کیے۔ آج ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان سب کا تحفظ کریں اور انہیں محفوظ رکھیں۔
وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کی قیادت میں پورے ملک میں آبی تحفظ اور افزائش کا مہم چل رہا ہے۔ مدھیہ پردیش میں بھی گزشتہ 3 برسوں سے یہ مہم عوامی تعاون کے ساتھ جاری ہے اور بڑی تعداد میں آبی ڈھانچوں کی بحالی کی گئی ہے۔ آج یہاں آبی گنگا افزائش مہم کے اختتام کا پروگرام ہے، لیکن وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سال ال نینو کے اثر سے کم بارش کا امکان ہے، اس لیے ریاست میں امریت سروور، بارش کے پانی کے ذخیرے اور ندیوں کے تحفظ کے کام جاری رہیں گے۔ گزشتہ 19 مارچ سے تقریباً 100 دنوں تک چلنے والی اس مہم کے تحت 10 ہزار 514 کروڑ روپے کی لاگت سے 3 لاکھ 63 ہزار آبی تحفظ کے کام انجام دیے گئے۔ ان کاموں میں عوامی تعاون نمایاں رہا۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ کسانوں کی خوشحالی کا بنیادی دارومدار آبپاشی کی سہولت پر ہے۔ گزشتہ 20 برسوں میں ہماری حکومتوں کے دوران ریاست میں آبپاشی کے رقبے میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ہر کھیت تک پانی پہنچانا ہمارا عزم ہے اور ہم اسے پورا کر رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے کسانوں کو ان کی پیداوار کا مناسب اور درست قیمت بھی دلائی جا رہی ہے۔ ہماری حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 2625 روپے مقرر کر دی ہے۔ کسانوں کو کسان سمان ندھی دی جاتی ہے۔ ہماری سوا کروڑ بہنوں کو لڈلی بہنا یوجنا کا فائدہ دیا جا رہا ہے۔ بچوں کی تعلیم کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ریاست میں ساندیپنی ودیالیہ قائم کیے جا رہے ہیں جو بہترین تعلیمی مراکز ہیں۔ یہ اسکول ہمیں ساندیپنی رشی، بھگوان شری کرشن اور سْدھاما کی یاد دلاتے ہیں۔ شری کرشن اور سْدھاما کی بے لوث دوستی اور محبت کو آج پوری دنیا یاد کرتی ہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ یہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا میلہ، ہماری سناتن ثقافت کا مظہر، سنگم سنہستھ اْجین مدھیہ پردیش میں منعقد ہوتا ہے۔ اسے شاندار اور عظیم بنانے اور عقیدت مندوں کے غسل و دیگر سہولیات کے لیے اْجین اور آس پاس کے علاقوں میں منصوبہ بند تعمیراتی کام کیے جا رہے ہیں۔ ہمارا مقصد ہے کہ سنہستھ میں آنے والے کروڑوں عقیدت مند شِپرا ندی کے صاف اور مقدس پانی میں آسانی اور سہولت کے ساتھ غسل اور اْجین درشن کر سکیں، بغیر کسی دشواری کے۔









