روایتی طور پر حج کی بکنگ مقامی ٹریول ایجنٹس کے ذریعے حاجیوں کے اصل ممالک میں کی جاتی ہے۔ یہ ایجنسیاں اکثر ایسے پیکجز تیار کرتی ہیں جو حجاج کے لیے قیام کی جگہ اور کھانا پیش کرتے ہیں، اس کے علاوہ پورے گروپ کا ایک معلم (استاد) ہوتا ہے

اگلے ماہ کے حج میں شرکت کی امید رکھنے والے مغربی ممالک کے عازمین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے مسلسل دوسرے سال بکنگ کا نیا نظام متعارف کرانے کے بعد وہ ابھی تک پیکجز اور قیمتوں کی تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس سال کے شروع میں وزارت حج اور عمرہ نے مغربی ممالک کے مسلمانوں کو نسخ (Nusuk)کے نام سے ایک نئی ایپ کے ذریعے حج کے لیے اپنی جگہ بک کروانے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔

روایتی طور پر حج کی بکنگ مقامی ٹریول ایجنٹس کے ذریعے حاجیوں کے اصل ممالک میں کی جاتی ہے۔ یہ ایجنسیاں اکثر ایسے پیکجز تیار کرتی ہیں جو حجاج کے لیے قیام کی جگہ اور کھانا پیش کرتے ہیں، اس کے علاوہ پورے گروپ کا ایک معلم (استاد) ہوتا ہے، جو کہ ہمیشہ حاجیوں کی رہنمائی کرتے ہیں۔

 

تازہ ترین نظام کے تحت وزارت کی طرف سے پہلے سے منظور شدہ مقامی سعودی ٹریول ایجنسیاں حج کا انتظام کریں گی جس کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ وہ مغربی ممالک کے حجاج کے لیے ویسا ہی تجربہ فراہم کریں گی جیسے پہلے ہوتا آیا ہے۔

اس کے بعد سے ممکنہ حجاج کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ اپنے پاسپورٹ کی تفصیلات Nusuk ایپ پر رجسٹر کریں اور مزید معلومات کا انتظار کریں۔

حج کے آغاز سے چند ہفتے قبل برطانیہ سے سفر کرنے کی امید رکھنے والے عازمین اور ٹریول ایجنٹس نے مڈل ایسٹ آئی کو بتایا ہے کہ وہ ابھی تک نہیں جانتے کہ ان کے پاس کوئی کنفرم جگہ ہے، یا پیش کردہ پیکجز کی قیمتیں بھی انھیں نہیں معلوم ہے۔