جموں۔کشمیر میں دہشت گردوں پر بڑے حملے کی تیاری، ڈرون سے لی جا رہی ہے جنگل کی تلاشی

0
88

دراصل کشمیر میں خانہ بدوش چرواہے جنگلوں میں مٹی کے گھر بناتے ہیں۔ سال کے اس وقت ان کے کچے گھر خالی رہتے ہیں۔ ایسے میں دہشت گردوں کو ایک تیار پناہ گاہ مل جاتی ہے۔

 

راجوری۔ جموں و کشمیر کے راجوری میں جمعہ کو دہشت گردوں کے ایک دھماکے میں پانچ فوجی جوانوں کے مارے جانے کے بعد سے سیکورٹی فورسز مسلسل کارروائی میں ہیں۔ یہاں دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے فوج نے پورے علاقے میں بڑا سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں میں یہاں بڑا آپریشن ہو سکتا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فوج دہشت گردوں کی تلاش کے لیے راجوری، پونچھ اور کنڈی کے جنگلاتی علاقوں میں ڈرون کے ذریعے میپنگ کر رہی ہے۔ اس سے پتہ چلے گا کہ دہشت گرد کن کچے مکانوں اور غاروں میں چھپے ہوئے ہیں۔

دراصل کشمیر میں خانہ بدوش چرواہے جنگلوں میں مٹی کے گھر بناتے ہیں۔ سال کے اس وقت ان کے کچے گھر خالی رہتے ہیں۔ ایسے میں دہشت گردوں کو ایک تیار پناہ گاہ مل جاتی ہے، جس میں وہ کافی دیر قیام کرتے ہیں اور یہیں سے اگلے حملے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

ایسے میں فوج نے اب ایک خصوصی حکمت عملی تیار کی ہے، جس کے تحت آنے والے چند گھنٹوں میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی مہم چلائی جا سکتی ہے۔

سیکورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
اس سے قبل راجوری کے گھنے جنگلاتی علاقے میں ہفتہ کو جاری آپریشن میں سیکورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو مار گرایا تھا۔ کنڈی جنگل میں فوج کے ‘آپریشن ترنیتر’ کے دوران انکاؤنٹر میں ایک دہشت گرد بھی زخمی ہوا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ہلاک دہشت گرد اس سال کے شروع میں ڈھنگڈی گاؤں میں شہریوں پر حملے میں ملوث تھا۔

سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔