بھوپال:22؍ستمبر:وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ایشین گیمز 2026 کے خواتین کرکٹ فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتنے پر بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی شاندار جیت نے ایک بار پھر عالمی سطح پر ترنگے کی شان میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی یہ کامیابی ملک کی تمام بیٹیوں اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔









