بھوپال:24؍جولائی:ریاستی حکومت نے اورچھا ہیریٹیج ویزن کے مطابق پروجیکٹوںکی مطابقت (Conformity) کو یقینی بنانے کے مقصد سے ہیریٹیج انٹیگریٹڈ مینجمنٹ پلان کے نفاذ، موجودہ اور مجوزہ پروجیکٹوںکے جائزے کے لیے چیف سکریٹری کی صدارت میں اسٹیٹ لیول کمیٹی تشکیل دی ہے۔
ٍٍ قابل ذکر ہے کہ اورچھا کو سال 2027-28کے ورلڈ ہیریٹیج سائیکل کے تحت یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کیے جانے کے لیے نامینیشن ڈوزیئر تیار کرنے کا کام جاری ہے۔ آئی کاموس (ICOMOS) کی جانب سے فروری 2027 میں پریلمینری اسیسمنٹ کے دوران یہ سفارش کی گئی تھی کہ متعلقہ ورثہ املاک کے مینجمنٹ فریم ورک کو انٹیگریٹڈ مینجمنٹ پلان اور متعلقہ علاقائی اسکیموںکی تیاری اور عمل درآمد کے ذریعہ مضبوط بنایا جائے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ حکم کے مطابق کمیٹی میں ایڈیشنل چیف سکریٹری ثقافت، شہری ترقی و رہائش، پرنسپل سکریٹری جنگلات، پبلک ورکس، کمشنر، آثارِ قدیمہ، آرکائیوز اور میوزیم، کلکٹر نواڑی، ریجنل ڈائریکٹر (سینٹرل زون)، انڈین آرکیالوجیکل سروے (ASI) کے اراکین شامل ہوں گے۔ سکریٹری سیاحت کو ممبر سکریٹری نامزد کیا گیا ہے۔
کمیٹی کے ذریعہ ضرورت کے مطابق خصوصی مدعو رکن کے طور پر موضوع ماہرین اور مشیروں کو مقرر کیا جا سکتا ہے۔ کمیٹی کا کام تمام متعلقہ محکموں کے جاری اور مجوزہ پروجیکٹوںکا جائزہ لے کر یہ یقینی بنانا ہوگا کہ وہ ہیریٹیج انٹیگریٹڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق اور اس کی تعمیل میں ہوں۔ساتھ ہی اسکیم کے نفاذ، نگرانی اور تعمیل کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کرنا، یونیسکو ہسٹورک اربن لینڈ اسکیپ ایچ آئی اے سفارشات کے نفاذ کا جائزہ لینااور ان کا اورچھا ماسٹر پلان اور مستقبل کی ترقیاتی اسکیموں میں شامل کرنا یقینی کرے گی۔
تمام متعلقہ محکموں کی جانب سے جاری اور مستقبل کے پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی، منظوری اور نفاذ میں اورچھا ہیریٹیج ٹول کِٹ کو اپنانا اور اس کا مؤثر نفاذ یقینی بنانے کا کام کمیٹی کے ذریعہ کیاجائے گا۔کمیٹی ہیریٹیج انٹیگریٹڈ مینجمنٹ پلان کے مؤثر نفاذ کے لیے متعلقہ محکموں کے درمیان پالیسی رہنمائی اور رابطہ کاری قائم کرے گی اور اورچھا کے تمام پروجیکٹوںکے ڈی پی آر کی تیاری اور توثیق کے عمل میں ہیریٹیج امپیکٹ اسیسمنٹ کو شامل کرنا یقینی بنائے گی۔کمیٹی ہیریٹیج انٹیگریٹڈ مینجمنٹ پلان، ہیریٹیج ٹول کِٹ اور ایچ یو ایل کی سفارشات کے نفاذ میں ڈی اے ٹی سی سی (DATCC) اور ڈی ایم او (DMO) کے کاموں اور پیش رفت کا جائزہ لینے جیسے امور بھی انجام دے گی۔