نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا

0
14

کرائسٹ چرچ، 03 جنوری (یواین آئی) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ میٹ ہنری اور لوکی فرگوسن، کین ولیمسن اور ڈیون کونوے انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ہنری قومی ٹیم میں شامل ہونے سے قبل سپر سمیش ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گے۔ وہ اگلے ہفتے آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے دستے میں شامل ہوں گے۔ ہنری کو پانچوں میچوں کے لیے منتخب کیا گیا ہے جبکہ فرگوسن کو آخری تین ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ ولیمسن چار میچوں میں اپنی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ میٹ، کین، لوکی اور ڈیوی کا واپس آنا اچھا ہے۔ ان سب کی اپنی صلاحیتیں ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ہمارے پاس صرف تین ٹی ٹوئنٹی سیریز باقی ہیں اس لیے ہر سیریز تیاریوں کے لحاظ سے بہت اہم ہے۔اسٹیڈ نے راچن رویندر کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کے بارے میں کہاکہ “ہماری ٹیم کو راچن کی موجودگی سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ تاہم ہمیں ان کی صحت کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔ وہ واحد کھلاڑی ہے جس نے پچھلے پانچ مہینوں میں نان اسٹاپ سفر کیا ہے۔ وہ آئندہ ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ہمارے منصوبوں کا حصہ ہے۔سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، دیگر میچز 14، 17، 19 اور 21 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔