بھوپال:04؍جون:مینگو فیسٹیول 9.0 کا افتتاح آج مورخہ 4 جون 2026 کو نابارڈ کے علاقائی دفتر، بٹّن مارکیٹ، بھوپال میں کیا گیا۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے معزز وزیر برائے تعاون، کھیل و نوجوان فلاح، جناب وشواس سارنگ بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ پروگرام میں محترمہ سی۔ سرسوتی، چیف جنرل منیجر، نابارڈ، جناب منوج پشپ، آر سی ایس، جناب دھیرج گوئل، جی ایم ایس ایل بی سی، سینئر بینکاران، ایف پی اوز، کسانوں اور دیگر متعلقہ فریقین نے شرکت کی۔مینگو فیسٹیول نابارڈ کا ایک اہم اقدام ہے، جس کا مقصد واڑی پروجیکٹ سے وابستہ قبائلی کسانوں کو منڈی اور بازار کی سہولت فراہم کرنا اور ان کی پیداوار کو براہِ راست صارفین تک پہنچانا ہے۔ بازار سے بہتر ربط، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ، ایف پی اوز کو فروغ دینا اور زرعی بنیادوں پر کاروباری سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اس فیسٹیول کے دیگر اہم مقاصد ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ اس اقدام سے کسانوں کو اپنی پیداوار کی بہتر قیمت حاصل ہوگی، ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، مالی شمولیت کو فروغ ملے گا اور زرعی ویلیو چین مزید مضبوط ہوگی۔
فیسٹیول میں دستیاب آموں کی نمایاں اقسام:
آمرپالی، دشہری، لنگڑا، کیسر، چوسا، نیلم، مالیکا، طوطاپوری، راجاپوری، سندرجا اور نورجہاں۔مہمانِ خصوصی جناب وشواس سارنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آم کی پیداوار اور شعبۂ تعاون کو فروغ دے کر کسانوں کی آمدنی میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ محترمہ سی۔ سرسوتی، سی جی ایم، نابارڈ نے کہا کہ یہ میلہ کسانوں کے لیے بہتر بازار اور مناسب قیمتوں کی فراہمی کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے۔تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ نابارڈ، بٹّن مارکیٹ، بھوپال میں قائم اسٹالز سے آم خرید کر کسانوں کی حوصلہ افزائی اور معاونت کریں۔ یہ مینگو فیسٹیول 8 جون 2026 تک جاری رہے گا۔