ایم پی اردو اکادمی کی تقریب اعزاز اور شام موسیقی 5جون کو

0
34

مشہور گلوکار ایوب غفور اپنے فن کا جادو بکھیریں گے
حکیم قمر الحسن قومی اعزاز سے ندیم کے ایڈیٹر عارف عزیز کو اُنکی کتاب زاویہ نگاہ کے لیے سرفراز کیا جائیگا
بھوپال31 مئی رپورٹر۔مدھیہ مردیش اردو اکیڈمی برائے محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام آئندہ 5 جون 2023کو شام 4 بجے سےبمقام اسٹیٹ میوزیم شیاملہ ہلس بھوپال میں تقریب اعزازات اور شام موسیقی کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اردو اکیڈمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے یہ معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ تقریب میں ریاست کی وزیر ثقافت محترمہ اوشا ٹھاکر مہمان خصوصی ہونگی وہیں شیو شیکھر شکلا پرنسپل سکریٹری محکمہ ثقافت اور ادیتی کمار ترپاٹھی ڈائریکٹر سنسکرتی پریشد مہمانان ذی وقار ہونگے۔ تقریب میں مشہور گلوکار ایوب غفور غزلیں پیش کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ تقریب میں اٹھارہ تخلیق کاروں کو انکی تصانیف پر (2021 اور 2022)اعزازات کے تحت 6کل ہند اعزازات میں اعزازی رقم مبلغ 51ہزار اور 12صوبائی اعزازات میں انعامی رقم مبلغ 31ہزار روپے اور سند توصیف سے نوازا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ کل ہند اعزاز ات کے تحت میرتقی میر اعزاز،ڈاکٹر شفیع ہدایت قریشی ، دتیہ کو ’انبساط فکر‘ پر ، حکیم قمرالحسن اعزاز، جناب عارف عزیز ، بھوپال کو ’زاویۂ نگاہ ‘ پر ، حامد سعید خاں اعزاز محترمہ رخشندہ روحی مہدی کو ’مانسون اسٹور‘ پر ، شاداں اندوری اعزاز، جناب بدر واسطی بھوپال کو ’ناچ گان ‘ پر ، جوہر قریشی اعزاز ، محترمہ رینو بہل ، دلی کو ’جہان آرزو‘ پر ، ابراہیم یوسف اعزاز، ڈاکٹر رضوان الحق ، دلی کو ’خودکشی نامہ‘ پر ۔ دیا جا رہا ہے ۔وہیںصوبائی اعزازات کے تحت سراج میر خاں سحر اعزاز ، شعور آشنا ، برہانپور کو ’ انتظار اور کب تک ‘ پر ، باسط بھوپالی اعزاز ڈاکٹر محمد اعظم، بھوپال کو ’درد کا چاند بجھ گیا‘ پر ، محمد علی تاج اعزاز جناب اشوک مزاج بدر ، ساگر کو ’میں اکائی ہوں ، میں سماج بھی‘ پر ، نواب صدیق حسن خان اعزازجناب رشید انجم بھوپال کو ’آواز کی دنیا کا دوست امین سیانی ‘ پر ، شعری بھوپالی اعزاز جناب رفیق ریوانی ، ریوا کو ’کچھ شعر کچھ قطعات کچھ غزلیں‘ پر ، کیف بھوپالی اعزاز محترمہ رشدیٰ جمیل بھوپال کو، شمبھو دیال سخن اعزاز جناب مہیندر اگروال ، شیوپوری کو ’رو بہ رو ‘ پر، شفا گوالیاری اعزاز ڈاکٹر واصف یار برہانپور کو ’مٹی ڈال پر‘، جاں نثار اختر اعزاز پروفیسر آفاق حسین صدیقی بھوپال کو ’ اردو شاعری میں شخصی مرثیے ‘ پر، پنا لال نور شریواستو اعزاز جناب ریاض عالم محمدی ، جبلپور کو ’ تجلیات بزم ثنا‘ پر، سورج کلا سہائے اعزاز محترمہ خالدہ صدیقی بھوپال کو ’گلابی شام کے سائے‘ پر اور ندا فاضلی اعزاز جناب جمیل احمد جمیل ، جبلپور کو ’رباب فکر‘ پر ۔دیا جا رہا ہے۔