بھوپال:12؍ستمبر:(نمائندہ خصوصی)راجدھانی بھوپال واقع باغ دلکشا علاقے میں مسجد شہداء اربع کےا مام صاحب مولانااحتشام یزدانی کے صاحبزادے حافظ محمدرافع یزدانی نے محض دس سال6ماہ کی عمر میں حفظ قرآن مکمل کرلوگوں کوحیرت میں ڈال دیا۔ یہ قرآن کریم کامعجزہ ہی ہے کہ اللہ اپنے نیک بندوں کے دلوں میں اس آفاقی کتاب کو محفوظ کردنیا میں لوگوں کووقتافوقتاً اپنی قدرت کاثبوت پیش کرتارہتاہے، تاکہ انسان اپنی غلطیوں اورکوتاہیوں سے باز آئے اور اللہ کی طرف رجوع ہوکر اللہ کی وحدانیت کااقرار کرتارہے۔
غورطلب ہے کہ اس دس سالہ طالب علم نے انگلش میڈیم اسکول میں پانچویں جماعت میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ حفظ قرآن کریم کا وہ کارنامہ انجام دیاہے، جس کی تمنا لوگ اکثرکرتے ہیں ،لیکن اس لحاظ سے وہ محنت نہیں کرپاتے یاوقت نہیں نکال پاتے، جس کی وجہ سے وہ اس عظیم کارنامے کوانجام دے سکے۔ حافظ وقاری مولانامحمداحتشام یزدانی جو باغ دلکشاعلاقے میں واقع ایک چھوٹی سے مسجد (مسجد شہداء اربعہ) کے امام ہیں، اپنے بچوں کو خود ہی ناظرہ مکمل کروایا اورپھراس کے بعد حفظ بھی شروع کرادیا۔ آج دوسال کی مدت میں اسکولی تعلیم کے ساتھ ساتھ حفظ قرآن کی سعادت سے بھی محمدرافع یزدانی سرفراز ہوگیا۔ بچے نے انتہائی محنت، لگن اور اپنے والد کی رہنمائی میں نہایت کم عرصے میں حفظ مکمل کیا۔واضح رہے کہ حافظ رافع کی والدہ نے بھی دل وجان سے اس کی تعلیم کے تئیں اس کےٹائم ٹیبل کوبرقرار رکھنے میں اہم کردار اداکیا، جس کی وجہ سے آج وہ اس کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ ظاہر ہے کہ جب والدین بچوں کو کامیابی کرنے کےت لئے قربانی دیں گے تو یقینا بچہ کامیاب ہوگا۔والدین کا کہنا ہے کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کا فضل اوربچے کی محنت کا نتیجہ ہے۔ اہلِ علاقہ اوربچے کے رفقاء نے اس کامیابی کو دیگر بچوں کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا اوران کی حوصلہ افزائی کی اورحافظ محمدرافع یزدانی کے روشن مستقبل کے لئے دعاؤں سے نوازا۔









