ہرارے، 3 ستمبر (یواین آئی) کامندو مینڈس کی 41 رنوں کی طوفانی اننگ کی بدولت سری لنکا نے بدھ کو پہلے ٹی-20 میچ میں زمبابوے کو پانچ گیند باقی رہتے ہوئے چار وکٹوں سے شکست دے دی۔زمبابوے نے برائن بینیٹ (81) اور کپتان سکندر رضا (28) کے دم پر 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 175 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا لیکن سری لنکا نے 19.5 اوورز میں چھ وکٹوں پر 177 رنز بنا کرجیت حاصل کی اور تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا کو پتھم نسانکا اور کُسل مینڈس نے 96 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ نسانکا نے 55 اور مینڈس نے 38 رنز بنائے۔ لیکن اس کے بعد سری لنکا نے وکٹیں گنوائیں اور 17 اوورز میں اس کا اسکور چھ وکٹوں پر 142 ہو گیا۔کامنڈو مینڈس نے محض 16 گیندوں پر چار چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ 41 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کی منزل پر پہنچادیا۔ دوشان ہیمنتا نے نو گیندوں میں ناٹ آؤٹ 14 رنز بنا کر کامندو مینڈس کا اچھا ساتھ دیا۔اس سے قبل آج یہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری زمبابوے کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے تیسرے ہی اوور میں تادیواناشے مارومانی (7) کا وکٹ گنوادیا۔ انہیں دشمنتھا چمیرا نے آؤٹ کیا۔ چھٹے اوور میں مہیش تھیکشنا نے شان ولیمز (14) کو آؤٹ کر کے سری لنکا کو دوسری کامیابی دلائی۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آنے والے کپتان سکندر رضا نے اوپنر برائن بینیٹ کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 50 رنز جوڑے۔ 13ویں اوور میں دوشان ہمنتا نے سکندر رضا کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کا خاتمہ کیا۔ سکندر رضا نے 22 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے (28) رنز بنائے۔ ریان برل نے 15 گیندوں میں (17) ، تاشینگا میوسیکیوا 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔