مدھوبنی3نومبر: بہار کے مدھوبنی ضلع کے بابوبارہی میں پولیس فائرنگ کے واقعے کے بعد عوام میں غصہ پھوٹ پڑا۔ کھوج پور میں لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔ ڈی ایم آنند شرما اور ایس پی یوگیندر کمار جو کہ مشتعل ہجوم کو پرسکون کرنے اور حالات پر قابو پانے پہنچے، کو بھی عوام کے غصے کا سامنا کرنا پڑا۔ اس واقعہ کے دوران کچھ خواتین نے ڈی ایم آنند شرما کا کالر پکڑا اور ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ جائے وقوعہ پر ڈی ایم اور خواتین کے درمیان تیکھی نوک جھونک ہوئی۔ اس ناگہانی واقعہ نے تھو ڑی دیر کےلئے ہنگامہ برپا کر دیا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے مداخلت کی اور کسی طرح صورتحال کو قابو پایا۔ ویڈیو میں خواتین ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ بحث کرتے ہوئے اور اس کا کالر پکڑتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔
درحقیقت، اے ایس آئی چندرموہن سنگھ، جو بابو باڑھی میں پولیس چوکی پر تعینات تھے، نے کل دیر رات اپنے سروس ریوالور سے گولی چلائی۔ اس واقعے میں چار افراد کو گولی مار دی گئی۔ ایک شخہلاک ، جب کہ تین زخمی ہوگئے۔ اس واقعے کے بعد سے علاقے میں کشیدگی اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے ملزم اے ایس آئی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا۔ صورتحال کو دیکھ کر ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ جائے وقوعہ پر پہنچے لیکن عوامی غصے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ کو بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔
علاقے میں کشیدہ صورتحال برقرار ہے۔









