بھوپال 17اکتوبر: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے آندھرا پردیش میں سرمایہ کاروں سے مدھیہ پردیش میں صنعتیں قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش حکومت کی صنعتی ترقی کی حوصلہ افزا پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو ان کی سرمایہ کاری پر ہر صورت میں فائدہ ہوگا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو ہفتہ کے روز آندھرا پردیش میں سرمایہ کاروں سے بات چیت کر رہے تھے۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے سرمایہ کاری کے نئے مواقع اور صنعتی شراکت داریوں کو فروغ دینے کی سمت میں کیے جا رہے کاموں کی معلومات سرمایہ کاروں کو دیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے صنعت کاروں کے ساتھ ون ٹو ون بات چیت میں بتایا کہ مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات اور سازگار صنعتی ماحول کا فائدہ سبھی کو مل رہا ہے۔ ریاستی حکومت کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی 25 آسان بنائی گئی پالیسیاں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری لانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔ مدھیہ پردیش میں دھار ضلع میں پی ایم متر پارک اور گوالیار میں ٹیلی کام مینوفیکچرنگ اکائی میں اہم سرمایہ کاری اب نفاذ کی سمت میں ہے۔ حال ہی میں جبل پور-اندور صنعتی کوریڈور کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ یہ کوریڈور ریاست کے بڑے وسیع رقبے کی معیشت میں مثبت تبدیلی لانے کا کام کرے گا۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کی وجے واڑہ میں معروف اداکار مسٹر وجے دیوراکونڈا اور اداکارہ مسز رشمی ا مندانا سے بھی ملاقات ہوئی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بتایا کہ مدھیہ پردیش فلموں کی شوٹنگ کے شعبے میں ملک کے ایک اہم مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ریاست کی فلم دوست پالیسیاں فلم سازوں کو راغب کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے سرمایہ کاروں کو جی آئی ایس: 2027 میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے پروگرام کے خاکے کی معلومات دیں، جس میں بھوپال میں مختلف شعبوں کے اہم صنعت کار اور سرمایہ کار جمع ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بتایا کہ سال 2025 میں بھوپال میں گلوبل انویسٹرس سمٹ منعقد ہوئی تھی، جس میں 30 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی تھیں۔ ان تجاویز میں سے ایک تہائی کو عملی شکل دی جا چکی ہے۔ یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔
ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے موہن اسپن ٹیکس انڈیا لمیٹڈ کے بانی اور مینیجنگ ڈائریکٹر مسٹر وی۔ سدھاکر چودھری اور مسٹر اننت لکشمی اسپننگ ملز کے صدر مسٹر سامینینی کوٹیشور راؤ سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے دونوں صنعت کاروں کو دھار میں واقع پی ایم متر پارک اور ریاست کے کپاس پیدا کرنے والے علاقوں میں اکائیاں قائم کرنے کے لیے مدعو کیا۔ بات چیت میں اسپننگ، ہوم ٹیکسٹائل، بْنائی اور پروسیسنگ اکائیوں کے لیے ریاست میں دستیاب مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مسٹر چودھری کے ساتھ کرِبھکو کے صدر کی حیثیت سے حیاتیاتی کھاد، زرعی اِن پٹ اور زرعی لاجسٹکس میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی۔ زراعت اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں تینالی ڈبل ہارس کے مینیجنگ ڈائریکٹر مسٹر موہن شیام پرساد کے ساتھ ریاست کے دالیں پیدا کرنے والے علاقوں کے قریب دال مل قائم کرنے کے امکانات پر بات چیت ہوئی۔
کانٹینینٹل کافی کے جنرل منیجر مسٹر میناولی بلرام سے شمالی اور وسطی بھارت کی منڈیوں میں سپلائی کے لیے مدھیہ پردیش میں کافی بلینڈنگ، پیکنگ اور تقسیم کا مرکز تیار کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انجینئرنگ کے شعبے میں کرسٹنا انجینئرنگ ورکس کے ڈائریکٹر مسٹر بی۔ راجا شیکھر کے ساتھ ریاست کے سیمنٹ، کان کنی اور بجلی کی پیداوار کے شعبوں کی صنعتی ضروریات پر بات چیت ہوئی۔ ان صنعتوں کے قریب کاسٹنگ، مشیننگ، پرزوں اور سروس سینٹر سے متعلق اکائیاں قائم کرنے کے امکانات پر غور کیا گیا۔ رامکور گروپ کے صدر مسٹر کے۔ وی۔ ایس۔ پرکاش راؤ سے ریاست میں تجارتی گاڑیوں اور ٹریکٹروں کے ڈیلر نیٹ ورک کی توسیع اور آٹو سروس کے شعبے میں ہنر کی ترقی پر بات چیت ہوئی۔