نئی دہلی8اکتوبر: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے انڈر 19 ایشیا کپ 2026 کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ 5 نومبر کو عمان میں شروع ہوگا جس کا فائنل 14 نومبر کو شیڈول ہے۔ اس بار ٹائٹل کے لیے آٹھ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، اور تمام میچز مسک میں عمان کرکٹ اکیڈمی (او سی اے) کے گراؤنڈ 1 اور گراؤنڈ 2 میں کھیلے جائیں گے۔ بھارت اپنی مہم کا آغاز 6 نومبر کو نیپال کے خلاف کرے گا۔دو دن بعد 8 نومبر کو اس کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ ہندوستان کا گروپ مرحلے کا آخری میچ 10 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ہوگا۔ ٹورنامنٹ 50 اوور کے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا اور 15 میچز پر مشتمل ہوگا۔ بھارت کو گروپ اے میں پاکستان، یو اے ای اور نیپال کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ گروپ بی میں بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا اور ملائیشیا شامل ہیں۔









