دار العلوم تاج المساجد میں علامہ سید سلیمان ندوی ریسرچ اکیڈمی کا افتتاح آج

0
17

بھوپال 20 مئی: وسطی ہند کی عظیم و قدیم دینی درسگاہ دار العلوم تاج المساجد میں معروف عالم دین علامہ سید سلیمان ندوی اکیڈمی کے نام سے منسوب و قائم تحقیقی ادارے کا افتتاح اتوار 21مئی کو صبح ساڑھے دس بجے دار العلوم کیمپس میں انجام پائیگا اس کے ساتھ ہی دو روزہ سیمینار کی شروعات ہوگی جس میں علامہ سید سلیمان ندوی کی سیرت اور ان کی خدمات پر گفتگو کی جائے گی۔
معلوم ہو کہ علامہ سید سلیمان ندوی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح 21 مئی کو صبح ساڑھے دس بجے ہوگا۔ اس موقع پر منعقدہ پروگرام کے مہمان خصوصی ندوۃ العلماء کے ناظم مولانا سید بلال عبدالحی حسنی ندوی ہوں گے اور موصوف کے بدست ہی اکیڈمی کا افتتاح ہوگا۔ اس موقع پر 21 اور 22مئی کو دو روزہ سیمینار بھی منعقد کیا جائے گا۔جس میں علامہ سید سلیمان ندوی کی حیات و خدمات کے موضوع پر ملک بھر سے علمائے کرام و محققین اپنے خیالات پیش کریں گے۔ ان میں پروفیسر محسن عثمانی ندوی،پروفیسر خالد محمود، عارف عزیز، اقبال مسعود،پروفیسر محمد نعمان خاں کے نام قابل ذکر ہیں۔ سیمینار کے افتتاحی سیشن کی صدارت پروفیسر حسان صاحب کریں گے۔وہیں مختلف سیشن میں مولانا سید شرافت علی ندوی، پروفیسر خالد محمود، پروفیسر محسن عثمانی صدارت فرمائیں گے اور مولانا ڈاکٹر عارف جنید ندوی،مولانا شرافت ندوی،مولانا ڈاکٹر سفیان حسان ندوی اور مولانا اطہر حبیب ندوی اناؤنسر کے فرائض انجام دیں گے ۔ امیر دار العلوم پروفیسر محمد حسان خان اور نائب مہتمم اطہر حبیب ندوی نے علماء کرام ،اساتذہ ،طلباء اور معزز شہریوں سے شرکت کی گذارش کی ہے ۔