صنعا30اکتوبر: یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر بڑے حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثیوں کے مطابق، انہوں نے سعودی آئل پلانٹس، ہوائی اڈوں اور فوجی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے کل چھ میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ ان حملوں سے دونوں فریقوں کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ژنہوا کے مطابق حوثی فوج کے ترجمان یحیی ساری نے حوثیوں کے زیر کنٹرول المسیرہ ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ایک بیان میں حملوں کی جانکاری دی ۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کے جنوبی سرحدی علاقے نجران میں فوج کے ایک کمانڈ سینٹر پر بھی حملہ کیا گیا۔ یحییٰ ساری نے دعویٰ کیا کہ آپریشن میں متعدد فوجی اور فوجی افسران ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم سعودی عرب کی جانب سے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کی گئی۔ حوثیوں نے ان حملوں کو یمن میں ان کے زیر کنٹرول علاقوں کے خلاف سعودی عرب کی حالیہ فوجی کارروائی کا ردعمل قرار دیا ہے۔









