بھوپال:12؍اگست:وزیر مملکت شریمتی کرشنا گور نے کہا کہ ’’عوام نے ہم پر جو بے پناہ اعتماد ظاہر کیا ہے، اسے مسلسل ترقیاتی کاموں کے ذریعہ حقیقت میں تبدیل کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔‘‘وز یر مملکت پسماندہ طبقات اور اقلیتی بہبود (آزادانہ چارج) شریمتی کرشنا گور گووندپورہ اسمبلی حلقے میں تقریباً 1 کروڑ 33 لاکھ روپے کی لاگت والے مختلف بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی کاموں کے بھومی پوجن کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ساون کے مقدس موقع پر علاقے کے باشندوں کی طویل مدتی خواہشات پوری ہو رہی ہیں۔عوامی نمائندے کی حیثیت سے عوام کی خواہشات کے مطابق علاقے کی بنیادی سہولیات کو مضبوط کرنا اور ہر شہری کی ہر توقع پر کھرااترنا حکومت کا بنیادی مقصد ہے۔وزیر مملکت شریمتی گور نے افسران کو واضح ہدایات دیں کہ تمام منظور شدہ تعمیراتی کام مکمل معیار اور مقررہ وقت کے ساتھ مکمل کرائے جائیں، تاکہ عام لوگوں کو فوری طور پر ان کا فائدہ مل سکے۔پروگرام میں انہوں نے مقامی باشندوں سے اپنائیت کے ساتھ گفتگو کی، ان کے مسائل سنے اور موجود افسران کو ان کے فوری حل کے لیے ہدایات دیں۔اس موقع پر شریمتی مونیکا ٹھاکر، شریمتی ارچنا پرمار، مسٹرپرتاپ وارے، مسٹرجتیندر شکلا، مسٹردھرمیندر پریہار، مسٹرنیرج سنگھ، مسٹررام بابو پاٹیدار سمیت بڑی تعداد میں مقامی عوامی نمائندے، معزز شہری اور رہائشی موجود رہے۔