بھوپال:22؍جون:19ویں بین الاقوامی فلمی میلہ (MIFF) 2026 ممبئی میں فنکارہ اور سادھکہ ڈاکٹر بینا اْنّی کرشنن کی 64 یوگنیوں اور ریاست مدھیہ پردیش کے مِتاولی واقع مندر پر مبنی ڈاکیومنٹری ‘Y64 وسپرش آف دی انسین’ کی نمائش کی گئی۔ محکمہ ثقافت اور کالی ٹرسٹ کے تعاون سے تیار کردہ اس ڈاکیومنٹری کو پہلی بار بین الاقوامی ناظرین کے لیے پیش کیا گیا۔ ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول جنوبی ایشیا کا سب سے قدیم اور سب سے بڑا فلمی میلہ ہے۔ یہ خصوصی طور پر دستاویزی، مختصر کہانی اور اینیمیشن فلموں کے لیے وقف ہے۔ اس موقع پر حکومتِ ہند کی وزارتِ اطلاعات و نشریات (MIB) کے ایڈیشنل سیکریٹری مسٹر پربھات نے ڈاکٹر بینا اْنّی کرشنن اور ان کی ٹیم کو اعزاز سے نوازا۔ پروگرام میں وزارتِ اطلاعات و نشریات کے ایڈیشنل سیکریٹری اور مالیاتی مشیر مسٹر دیپک نارائن، ایگزیکٹو پروڈیوسر محترمہ دیپتی چاولا، ڈاکٹر بینا اْنّی کرشنن، سنیماٹوگرافر مسٹر پردیپ سمیت دیگر مہمان موجود تھے۔مدھیہ پردیش کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری، ثقافت، مذہبی اوقاف و دھرمسوا اور محکمہعمومی انتظامیہ مسٹر شیو شیکھر شکلا نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے مِتاولی (مورینا)، جبل پور اور کھجوراہو کے 64 یوگنی مندر ہماری قدیم طرزِ تعمیر کے شاندار نمونے ہیں۔ مِتاولی کا 64 یوگنی مندر، جس نے بھارت کی پرانی پارلیمنٹ عمارت کے طرزِ تعمیر کو متاثر کیا، آج یونیسکو کے عالمی ورثہ مقامات کی عارضی فہرست میں بھی شامل ہے۔ ‘Y64 – وسپرش آف دی انسین’ جیسا منصوبہ اس منفرد ورثے کو نئی نسل تک پہنچا رہا ہے۔ ڈاکٹر بینا اْنّی کرشنن کے فنّی سفر کے ذریعے یہ فلم نوجوانوں کو بھارت کی ثقافتی جڑوں سے جوڑتے ہوئے تخلیقی صلاحیت، حوصلہ، خود شناسی اور نسوانی قوت جیسی آفاقی اقدار سے روشناس کراتی ہے۔









