بھوپال:02؍اکتوبر:وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ایشین گیمس-2026میںخواتین باکسر مقابلہ کے75کلوگرام گروپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر محترمہ لولینا بورگوہین کو مبارکباد اور نیک خواہشات دیں۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اپنے پیغام میں کہاکہ محترمہ لولینا کو ان کے یوم پیدائش پر ملی یہ گولڈن فراہمی جشن کا سب سے بہترین موقع ہے ۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے محترمہ لولینا کے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات دی ہے۔