بھوپال 22اگست: وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ ملک کے ساتھ ساتھ مدھیہ پردیش بھی بدل رہا ہے۔ ہمارا مدھیہ پردیش آج ملک میں سب سے تیز رفتار سے ترقی کرنے والی ریاست بن گیا ہے۔ کبھی مدھیہ پردیش پر بیماروریاست ہونے کا ٹیگ لگا دیا گیا تھا۔ ہم نے اس ٹیگ کو پوری طرح ہٹا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیلنج تو تھے، لیکن ہم نے ان چیلنج کو پہچان کر ترقی کے مواقع میں تبدیل کر دیا۔ آج مدھیہ پردیش میں ہر شعبہ میں ترقی ہو رہی ہے۔ زراعت کے معاملے میں تو ہم پہلے سے آگے تھے ہی، اب صنعتی ترقی میں بھی ہم تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ہم نے بھوپال میں گلوبل انویسٹرز سمٹ منعقد کی۔ اس کے علاوہ ریاست کے ہر خطے میں ریجنل انڈسٹری کانکلیو کامیابی سے منعقد کر کے سرمایہ کاروں کا دل جیتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ ملک کا امرت کال چل رہاہے۔ ہم سب ریاستیں مل کر ملک کی ترقی کے لیے آگے آ رہے ہیں۔ قومی ندی جوڑو مہم ہو یا آبپاشی کے پروجیکٹ ، ہم اپنی پڑوسی ریاستوں کے ساتھ مل کر ہر چیلنج اور ہر مسئلے کا مثبت حل تلاش کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو سنیچر کو نئی دہلی کے ایک نجی ہوٹل میں منعقدہ ’دی اکنامک ٹائمز ورلڈ لیڈرز فورم-2026‘ میں ’مدھیہ پردیش سیشن‘ سے خطاب کر رہے تھے۔ سیشن کا موضوع ’فائر سائیڈ چیٹ آن ایم پی: ان لاکنگ دی ہارٹ آف انڈیا‘ تھا۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے سرمایہ کاروں سے کہا کہ مدھیہ پردیش لامحدود امکانات اور بے شمار مواقع کی ریاست ہے۔ مدھیہ پردیش کی تہذیب ہی ایسی ہے کہ جو ایک بار یہاں آتا ہے، واپس نہیں جاتا۔ یہاں آ کر آپ کبھی مایوس نہیں ہوں گے، اس لیے مدھیہ پردیش آئیے، حکومت کی صنعت دوست پالیسیوں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیے، بلا جھجھک سرمایہ کاری کیجیے اور اپنا کاروبار چار گنا بڑھائیے اور مدھیہ پردیش سمیت ملک کی ترقی میں اپنا تعاون دیجیے۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے فورم کی میزبان (انٹرویو لینے والی) کی جانب سے مدھیہ پردیش کے حوالے سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے انتہائی سہل انداز میں جواب دیے۔
گرین مینوفیکچرنگ ہب بننے کی سمت میں مدھیہ پردیش
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش گرین مینوفیکچرنگ ہب بننے کی سمت میں بھی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ریاست میںسولر اور ونڈانرجی کے وسیع امکانات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صاف توانائی پر مبنی صنعتی ترقی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ وافر اور صاف توانائی کی دستیابی مستقبل میں ماحول دوست اور مسابقتی مینوفیکچرنگ کو نئی رفتار دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت صنعتوں کے لیے ضروری توانائی، زمین اور بنیادی ڈھانچے کی دستیابی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ صاف توانائی پر مبنی سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہی ہے۔ اس سے مدھیہ پردیش کو ملک اور دنیا کی نئی گرین اکانومی میں اہم مقام حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
انڈسٹریل پارک سے سیمی کنڈکٹر اور ڈیٹا سینٹر تک سرمایہ کاری کے وسیع مواقع
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں ٹیکسٹائل و گارمنٹ، فارماسیوٹیکلز، آٹوموبائل، انجینئرنگ، الیکٹرانکس، سیمی کنڈکٹر، ڈیٹا سینٹر، فوڈ پروسیسنگ اور قابلِ تجدید توانائی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں۔ ریاست میں تیار کیے جا رہے جدید صنعتی پارک ان شعبوں کے سرمایہ کاروں کو ضروری سہولیات فراہم کرنے کی سمت میں اہم قدم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ای، اسٹارٹ اپ اور بڑی صنعتوں کے لیے سازگار ماحول تیار کیا جا رہا ہے۔ ریاست کی صنعتی پالیسی کا مقصد مختلف حجم اور شعبوں کے کاروباری اداروں کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، جہاں وہ مقامی وسائل اور عالمی بازاروں،دونوں کا فائدہ اٹھا سکیں۔