بھوپال:30؍اپریل:وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے جبلپور میں تیز آندھی- طوفان کے سبب برگی ڈیم میں ہوئے کروز حادثہ پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ حادثہ افسوس ناک ہے ۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے وزیر تعمیرات عامہ مسٹر راکیش سنگھ اور وزیر سیاحت مسٹر دھرمیندر سنگھ لودھی کو فوراً متاثرہ علاقہ میں پہنچنے کی ہدایت دی ہیں۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے جبلپور ڈویزنل انچار اے سی ایس ، اے ڈی جی اور مقامی عوامی نمائندوں کو بھی موقع پر پہنچنے کی ہدایت دی ہیں۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اس حادثہ میں آنجہانی شہریوں کے خاندان کو4-4لاکھ روپے کی مالی امداد منظور کی ہے ۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہاکہ بحرام کی اس گھڑی میں ریاستی حکومت پوری حساسیت کے ساتھ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑ ی ہے ۔ متاثرہ لوگوں اور خاندانوں کو ہر ممکن امداد یقینی کی جارہی ہے ۔مقامی انتظامیہ کی مدد سے ریسکیو فورس سرگرم ہے۔ فوری بچائو کام سے15شہریوں کو باحفاظت بچا لیا گیا ہے ۔ جو شہری لاپتہ ہیں، انہیں جلد سے جلدتلاشنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ حاصل جانکاری کے مطابق محکمہ سیاحت اور کروز آپریشن کامینجمنٹ اور سیاحوں کے دورہ کی ذمہ داری سمبھالنے والے لوگوں کے ذریعہ لائف سیونگ جیکیٹ کے بندوبست سے زندگی بچانے میں کامیابی ملی ۔قابل ذکر ہے کہ جبلپور میں تیز آندھی طوفان کے سبب ہوئے کروز حادثہ کے بعد15لوگوں کو با حفاظت بچا لیاگیاہے۔ حادثہ میں چار لوگوں کے فوت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ باقی لوگوں کی تلاش اور بچائو کام جنگی سطح پر چل رہاہے ۔ جبلپور کلکٹر اور ایس پی سمیت ایس ڈی آر ایف اور دیگر بچائو ٹیم جائے حادثہ پر موجود رہ کر راحت اوربچائو کام میں سرگرم ہیں۔