بھوپال، 25جولائی: وکاس پرو کے دوران وزیر اعلیٰ مسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے آج نرمداپورم کے بن کھیڑی گاؤں میں عوامی درشن کیا۔ اس دوران شہریوں نے ان کا پرتپاک استقبال اورخیرمقدم کیا۔ کہیں گھروں کی چھتوں سے تو کہیں منڈیر سے، کہیں اسٹیج سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور کہیں شال اور ناریل سے وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔لاڈلی بہنوں نے آرتی کرکے وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان کا استقبال کیا اور ان کے بھائی کو راکھی پیش کی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان بن کھیڑی تراہا سے مسجد چوراہا مارگ تک عوامی درشن کرتے ہوئے پروگرام کے مقام پر پہنچے۔ پورے شہر کو استقبالیہ دروازوں اور روٹ پر رنگ برنگے غباروں سے سجایا گیا تھا۔
راستے میں کئی مقامات پر پلیٹ فارم بنائے گئے تھے۔ جہاں گرام پنچایتوں، جن پد پنچایتوں اور ضلع پنچایتوں کے نمائندوں کی طرف سے وزیر اعلیٰ کا پرجوش استقبال کیا جا رہا تھا۔ اس دوران دیہی علاقوں کی خواتین کے ساتھ کسانوں اور نوجوانوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
عوامی درشن میں مختلف تنظیموں کے کارکنان نے شرکت کی۔ استفادہ کنندگان نے عوامی مفاد میں چلائی جارہی مختلف فلاحی اسکیموں کے نام پلے کارڈز پر لکھ کر چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا۔
قدم قدم پر جوش و خروش کا ماحول
بن کھیڑی میں وزیر اعلی مسٹرچوہان کی آمد پر شہر میں ہر قدم پر جوش و خروش کا ماحول تھا۔ بچے، جوان، خواتین اور بزرگ بھی پیچھے نہ رہے۔ کئی مقامات پر ویلکم گیٹس بنائے گئے۔ گلاب کی پتیاں اور گلال پھونک کر وکاس پرو کا جشن منایا جا رہا تھا۔ وزیر اعلیٰ مسٹرچوہان کا پنچایتی نمائندوں، کسانوں کی تنظیم، زرعی کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے اراکین، محکمہ صحت، جن ابھیان پریشد، میونسپلٹی ایمپلائیز ایسوسی ایشن، تاجر طبقے، مختلف سوسائٹیوں، سماجی تنظیموں، خواتین تنظیموں بشمول لاڈلی بہنا سینا نے استقبال کیا۔ ممبر پارلیمنٹ مسٹر راؤ ادے پرتاپ سنگھ، پپڑیا کے ایم ایل اے مسٹر ٹھاکر داس ناگونشی، سوہاگپور کے ایم ایل اے مسٹر وجے پال سنگھ، مسٹر درشن سنگھ چودھری، مسٹر مادھو داس اگروال اور دیگر عوامی نمائندوں اور بہت بڑی بھیڑ نے عوامی درشن میں شرکت کی۔