بھوپال ۔ 4/ ستمبر: آج راجدھانی بھوپال کے 80 فٹ روڈ اشوکا گارڈن میں عاشقان رسول اہل سنت والجماعت کمیٹی اور علمائے اہل سنت کی قیادت میں جشن عیدمیلاد النبی کا جلسہ منعقد ہوا۔ اس موقع ایک نعت خواں شان نبی پرکلام پیش کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ علمائے کرام اسٹیج پر جلوہ افروز ہیں،جو نبی کی زندگی پر اپنے خطاب فرمائیں گے۔ اس موقع پر تنظیم کے جنرل سیکرٹری توقیر نظامی مہمانوں کا استقبال کیا۔ جلسہ میں بڑی تعداد میں لوگ موجودتھے ۔