جاپان عراق کو 2-0 سے شکست دے کر انڈر 23 ایشین کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
دوحہ، 30 اپریل (یو این آئی) جاپان کی فٹ بال ٹیم سیمی فائنل میں عراق کو 2-0 سے شکست دے کر اے ایف سی انڈر 23 ایشیائی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔قطر کے جاسم بن حمد اسٹیڈیم میں پیر کو ہونے والی اس فتح کے ساتھ ہی جاپان کی ٹیم نے پیرس اولمپک گیمز 2024 کا کوٹہ بھی حاصل کرلیا ہے۔پہلے ہاف میں 22 سالہ ماو ہوسویا نے 28 ویں منٹ میں جاپان کی جانب سے پہلا گول کیا جس کے بعد 42 ویں منٹ میں ریوٹارو اراکی نے دوسرا گول کیا۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے بھرپور کوششیں کیں لیکن وہ کامیاب نہ ہوئیں اور جاپان نے برتری برقرار رکھتے ہوئے میچ 2-0 سے جیت لیا۔ فائنل میں جاپان کا مقابلہ ازبکستان سے ہوگا۔2016 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جاپانی ٹیم اس ٹورنامنٹ کے آخری چار میں پہنچی ہے۔ جیت کے ساتھ جاپان نے اولمپک کوٹہ حاصل کر لیا ہے اور یہ پیرس 2024 گیمز میں ان کی 12ویں شرکت ہوگی۔