بھوپال، 12 اپریل: راجدھانی بھوپال کی نیومارکٹ جامع مسجد کمیٹی نے ایک اچھی پہل کرتے ہوئے امام صاحب اور مؤذن صاحب دونوں کو بطور تحفہ اسپلینڈر بائک دی ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ امام صاحب اور مؤذن صاحب کی تنخواہ بہت کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی ضروریات پورا کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔ اس لئے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ انہیں سال میں کوئی ایسا تحفہ دیا جائے جس سے ان کے چہرے پر خوشی آسکے اور ہم یہی چاہتے ہیں کہ ہر مسجد کے ذمہ داروں کو اپنی مساجد کے امام صاحب اور مؤذن صاحب کا خیال رکھنا چاہئے۔