بھوپال،28 نومبر:مجاہد، آزادی، سابق ایڈمنسٹریٹو آفیسر ادیب،مصنف اور ایک سماجی خدمت گار جناب دیوی سرن صاحب کی تعزیتی مجلس ہندی بھون میں منعقد ہوئی ۔ جس میں شہر کے معززین نے شرکت فرمائی ۔ دیوی سرن صاحب کی علم سے محبت۔ سادگی خلوص خدمت کا جذبہ اور انکی انسان دوستی پر گفتگو کی گئی ۔
سوگوار سرن خاندان موجود رہا ۔ ہندی بھون میں پراتھنا سبھا کا آیوجن ہوا اور بھجن کی صدا گونجتی رہی ۔ پھول پیش کئے گئے۔ سابق کمشنر ۔ آئی اے ایس ۔ آئی پی ایس ۔ حضرات بھی شریک رہے ۔بھوپال کی مشہور شخصیت جناب حسین صاحب(شیلٹر)اور معروف شاعر ثروت زیدی کی بھی شرکت رہی پروگرام شام سے رات تک جاری رہا۔ دیوی سرن صاحب کے دونوں صاحبزادگان جناب سنجیو سرن اور سندیپ سرن نے سب کا شکریہ ادا کیا ۔
بھوپال اور ادب سے محبت کرنے والے شری دیوی سرن نے اردو میں بھی کتابیں شائع کی ہیں ۔جو سماج کے لئے ایک سرمایہ ہے ۔