بھوپال:28؍نومبر(پریس ریلیز) مدھیہ پردیش پولیس میں بہترین کارکردگی اور قابلِ ذکر خدمات کے لیے بھوپال میں تعینات اسسٹنٹ پولس کمشنر محترمہ انکیتا کھاترکر کو ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، مدھیہ پردیش کی جانب سے توصیفی سند دے کر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی جانب سے جاری کردہ توصیفی سند میں محترمہ انکیتا کھاترکر کی خدمات اور کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔ یہ توصیفی سند انہیں ڈپٹی پولس کمشنر، زون-3، ضلع بھوپال میں تعیناتی کے دوران کی گئی تفتیش کے سلسلے میں عطا کی گئی ہے۔ اس وقت وہ اے سی پی، ٹی ٹی نگر، شہری پولس بھوپال کے عہدے پر تعینات ہیں۔ توصیفی سند میں ان کے اس قابلِ ذکر کام کا خصوصی ذکر کیا گیا ہے، جس کے تحت غیر حل شدہ مقدمات کو کامیابی کے ساتھ حل کیا گیا۔
مدھیہ پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی جانب سے حاصل ہونے والا یہ اعزاز محترمہ انکیتا کھاترکر کی پولس خدمات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا سرکاری اعتراف ہے۔