بھوپال:28؍نومبر(پریس ریلیز)۔ نور محل روڈ واقع ایس ایم کانوینٹ اسکول میں ایک رنگارنگ فیٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح بھوپال کی معروف ادبی و سماجی شخصیت جناب اقبال مسعود صاحب نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر اسکول کے طلبہ و طالبات اپنے والدین کے ساتھ بڑی تعداد میں موجود تھے۔ پروگرام صبح 10 بجے شروع ہو کر شام 4 بجے تک جاری رہا، جس کا بچوں اور ان کے والدین نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ لطف لیا۔ اس موقع پرمعروف شاعر جناب ثروت زیدی، بھوپال، جناب عاصم حسین فاروقی، ڈی آئی ڈی اسکول کے ڈائریکٹر جناب راشد صاحب سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ پروگرام کے اختتام پر اسکول کے ڈائریکٹر ہردلعزیز جناب ساجد حسن نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔